ANMOL JAWAHIRAAT (URDU)

🎍﷽ 🎍*
✯—————————————✯
                                  *✦ انمول - جواہرات ✦*
┗─────────────🕯
                                       *✷ پوسٹ -01 ✷*
✯—————————————✯
                                  *✺ چار منتخب اقوال ✺*

*★_ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا کہ کی کسی حکیم نے ایک لاکھ حکیمانہ اقوال جمع کئے ، پھر ان میں سے چار ہزار مقولے منتخب کیے ، پھر ان میں سے سے چار سو اقوال نکالے ، پھر ان میں سے چالیس مقولے اختیار کیے، پھر ان میں سے چار قول چنے نے جو کہ درج ذیل ہیں ( یعنی ایک لاکھ اقوال زریں کا جوہر):-*

*١_ کسی حالت میں عورت پر بھروسہ نہ کرو,*
*٢_ کسی وقت صحت مال و دولت پر نہ پھولو ،*
*٣_جو علم کچھ نفع نہ دے اسے اختیار نہ کرو ،*
*٤_ اپنے معدے کو ممنوع غزا سے نہ بھرو( یعنی حرام نہ کھاؤ )*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -02 ✷*
✯—————————————✯
*✺_رحمت الہٰی سے سے محروم کرنے والی سات بری عادتیں_✺*

*★_ فقیہ ابوللیث رحمۃ اللہ کا قول ہے کہ جس شخص میں سات بری خصلتیں ہوں گی اس پر کبھی اللہ تعالی کی رحمت نازل نہ ہوگی:-*

*١_ مال جمع کرنے کی لالچ ,*
*٢_ کثرت سے ہنسنا،*
*٣_ لوگوں پر بغیر کسی سبب کے تہمت لگانا ,*
*٤_ غیر محرم عورتوں کو دیکھنا ،*

*٥_ لوگوں کی غیبت کرنا ،*
*٦_ نماز باجماعت کی تکبیر اولیٰ فوت ہو جانا،*
*٦_ نفسانی خواہشات اور شہوتوں میں مبتلا رہنا _,*

*®_ حوالہ تنبیہ الغافیلین_,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -03 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 4 صفات والی عورتیں جنتی ہیں ✺*

*★_ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ چار قسم کی عورتیں جنتی ہیں :-*

*١_ پاکدامن عورت جو اللہ تعالی کی اور اپنے شوہر کی اطاعت کرنے والی ہو،*

*٢_ اپنے شوہر کے ساتھ محبت کے نشے میں مدہوش، صبر و قناعت کی چادر اوڑھے ہوئے آسانی سے زندگی بسر کرے،*

*٣_ شرم و حیا سے مزین جو اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں اپنی ذات اور شوہر کے مال کی حفاظت کرتی ہو اور اس کی موجودگی میں زبان درازی سے باز رہتی ہو،*

*٤_ ایسی عورت جس کا شوہر انتقال کر گیا اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں اور اپنی ذات کو بچوں کے لئے وقف کر دے اور ان کی بہتر طریقے سے تربیت کرے اور بچوں کے ضائع ہونے کے خوف سے دوسری شادی نہ کرے _,”*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -04 ✷*
✯—————————————✯
*✺_ 4 برائیوں والی عورتیں جہنمی ہیں _,✺*

*1_ فحش کلام کرنے والی عورت جو شوہر کی موجودگی میں اپنی زبان کی وجہ سے اسے تکلیف دیتی ہو اور اس کی غیر موجودگی میں اپنی ذات کی حفاظت نہ کرتی ہو _,*

*2- ایسی عورت جو اپنے شوہر کی طاقت سے بڑھ کر مطالبات کرتی ہو _,*

*3_ ایسی عورت جو مردوں سے پردہ نہ کرتی ہو اور گھر سے بڑی بن ٹھن کر باہر نکلتی ہو _,*

*4_ ایسی عورت جس کو کھانے پینے اور سونے کے علاوہ اور کوئی کام نہ ہو، نہ نماز میں اس کی دلچسپی ہو نہ اللہ تعالی اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی طرف میلان رکھتی ہو اور نہ ہی اپنے خاوند کی اطاعت کرتی ہو _,*

*★_ جب عورت ان بری چیزوں میں لگی ہو اور شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاتی ہو تو جب خلوص دل سے اللہ تعالی سے توبہ و استغفار نہیں کرتی اللہ تعالی کی لعنت میں ہوتی ہے اور جہنمی شمار ہوتی ہے _,”*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -05 ✷*
✯—————————————✯
*✺_چار چیزوں کے بغیر ر چار چیزوں کا دعوی غلط ہے_✺*

*★_ حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ کا قول ہے کہ جو شخص چار چیزوں کے بغیر چار باتوں کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے اور اس کا دعوی غلط ہے :-*
*1- جو شخص اللہ کی محبت کا دعویٰ کرتا ہو اور جن باتوں کو اللہ نے حرام کردیا ہے ان سے باز نہ رہے وہ جھوٹا ہے ،*

*2- جو شخص جنت کے طلب کرنے کا دعویٰ کرے اور صدقہ و خیرات سے باز رہے اس کا دعویٰ غلط ہے ،*

*3- جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتا ہو اور فقراء مساکین سے نفرت رکھے اس کا دعوی جھوٹا ہے ،*

*4- جو شخص دوزخ سے خوف رکھنے کا دعویٰ کرے اور گناہوں سے پرہیز نہ کرے اس کا دعویٰ ہرگز صحیح نہیں _,”*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -06 ✷*
✯—————————————✯
*✺ جو چھ کام نہیں کرتا وہ چھ چیزیں بھی نہیں پا سکتا ✺*

*★_ بعض حکماء نے فرمایا کہ جو شخص ان چھ چیزوں کا خیال نہیں کرتا وہ چھ چیزیں بھی نہیں پا سکتا :-*
*١_ جو شخص خود اپنے سے دوسروں کو علم و فضل میں زیادہ نہیں سمجھتا ، وہ آدمی خود پسندی سے نجات بھی نہیں پا سکتا،*
*٢_ جو شخص اللہ تعالی کے پاس جانے سے نہیں ڈرتا اس کا دلل حرام اور مشتبہ چیزوں سے نجات بھی نہیں پا سکتا,*

*٣_ جو شخص مخلوق سے امیدیں نہیں توڑ سکتا وہ آدمی لالچ سے نجات بھی نہیں پا سکتا،*
*٤_ جو شخص اپنے کاموں کی نگہبانی نہیں کرسکتا وہ آدمی دکھاوے سے نجات بھی نہیں پا سکتا,*

*٥_ جو شخص دل کی حفاظت کے لئے اللہ تعالی سے مدد نہیں مانگ سکتا وہ آدمی حسد جیسی بیماری سے نجات بھی نہیں پا سکتا،*
*٦_ جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ زبان کی لغزش سے محفوظ بھی نہیں رہ سکتا _,”*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -07 ✷*
✯—————————————✯
*✺ ایک گناہ کرنے میں دس طرح کے عیب ہیں✺*

*★_ کتاب” تنبیہ الرجال” میں بزرگوں کا قول لکھا ہے کہ ایک گناہ کرنے میں دس عیب ہیں :-*
*١_ جب بندہ کوئی گناہ کرتا ہے تو خدائے خالقِ برتر کو ناراض کرتا ہے جس کو اس پر ہر وقت قدرت حاصل ہے_,*
*٢_ اپنے ایسے ساتھیوں کو تکلیف پہنچائی جو اس کو کبھی تکلیف نہیں دیتے یعنی وہ فرشتے جو اس کے محافظ ہیں_،*

*٣_ ایسی ذات کو خوش کرتا ہے جو خدا کے نزدیک سب سے زیادہ ذلیل اور قابلِ نفرت ہے یعنی شیطان ملعون جو اس کا بھی دشمن ہے اور خدا کا بھی دشمن ہے_,*
*٤_ نہایت اچھے مقام یعنی جنت سے دور ہوجاتا ہے،*
*٥_ بہت برے مقام یعنی دوذخ کے قریب ہو جاتا ہے،*

*٦_ وہ ایسے شخص پر ظلم کرتا ہے جو اس کو سب سے زیادہ پیارا ہے یعنی خود پر _,*
*٧_اس نے اپنے آپ کو ناپاک کرلیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے پاک وصاف پیدا کیا تھا,*
*٨_ اپنی گنہگاری پر زمین اور آسمان، رات اور دن کو گواہ بنایا اور انہیں تکلیف پہنچائی_,*

*٩_حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح پاک کو قبر انور میں غمگین کیا_,*
*١٠_اس نے خدا کی مخلوق کے ساتھ ساتھ چاہے انسان ہو یا غیر انسان خیانت کی_,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -08 ✷*
✯—————————————✯
*✺ چھ باتیں خیر کا دروازہ بند کر دیتی ہیں✺*

*★_ حضرت یحییٰ بن معاذ رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خیر کا دروازا چھ باتوں کی وجہ سے بند کر دیتا ہے :-*

*١_ لوگ اللہ کی نعمتیں کھاتے ہیں اور شکر نہیں بجا لاتے،*

*٢_ گناہ کرتے چلے جاتے ہیں اور توبہ نہیں کرتے_,*

*٣_ جب کہ لوگ علم حاصل کرتے ہیں اور اس پر عمل نہیں کرتے _,*

*٤_ نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور ان کے طریقے پر نہیں چلتے _,*

*٥_ مال و دولت کے مالک ہوتے ہیں اور آخرت کے لئے کچھ توشہ جمع نہیں کرتے_,*

*٦_ مردہ کو دفن کرتے ہیں اور نصیحت نہیں پکڑتے_,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -09 ✷*
✯—————————————✯
*✺_قیامت کے دن جن تین قسم کے لوگ غم میں وہی گے ✺*

*★_روایت میں ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ افسوس 3 قسم کے آدمیوں کے لئے ہیں :-*

*١_ وہ آقا جس کا کوئی نیک بخت غلام ہو اور اس کو اس کے اعمال کی وجہ سے قیامت کے دن جنت میں داخل کیا جائے گا اور اس کے بعد اعمال آقا کو جہنم میں پھینکا جائے گا، اس وقت اس کو اپنی دولت پر سخت حسرت افسوس ہوگا_,*

*٢_ وہ شخص جس نے بڑی محنت سے جھوٹ بول بول کر کر اور زکوٰۃ و خیرات کو روک روک کر مال و دولت جمع کیا اور مر گیا ، پھر اس کے وارثوں نے اس مال و دولت کو خدا کی اطاعت میں صرف کیا جس کی وجہ سے وہ وارث قیامت کے دن نجات پا کر جنت میں جائیں گے اور مال جمع کرنے والا دوزخ میں پھینکا جائے گا _,*

*٣_ وہ عالم جو خود بے عمل ہو اور لوگوں کو حدیث کی باتیں سنائے لوگ اس کی باتوں کی وجہ سے قیامت کے دن میں نجات پا جائیں گے اور خود عالم بے عمل جہنم میں ہوگا _,*
*( حوالا تذکیرة الواعظین 250)*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -10 ✷*
✯—————————————✯
*✺ صدقہ و خیرات کرنے والے کے لئے دنیا و آخرت میں 6 نعمتیں ✺*

*★_ شیخ احمد جام رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صدقہ و خیرات کرنے والے کے لیئے 6 انعامات ہیں، 5 دنیا میں اور ایک آخرت میں، دنیا کے پانچ انعامات یہ ہیں :-*

*١_ اس کا مال پاک ہو جاتا ہے_,*
*٢_ اس کا جسم اندر سے پاک ہو جاتا ہے،*
*٣_ اس کے بدن کی بیماری ختم ہو جاتی ہے،*
*٤_ ہمیشہ اللہ کا ذکر اس کی زبان پر جاری ہوتا ہے,*
*٥_ وہ شخص موت کے وقت باآواز بلند کلمہ شہادت پڑھنے گا_,*

*★_ آخرت میں یہ ہے کہ قیامت کے دن جب تمام لوگ اللہ تعالی کے سامنے حساب کے لیے حاضر ہوں گے اور آفتاب سوا نیزے پر ہو گا وہ شخص اپنے صدقہ و خیرات کے سائے میں رہے گا _,*

*📕 حوالہ تزکرةالوعظین- 145 _,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -11 ✷*
✯—————————————✯
*✺ ہمیشہ باوضو رہنے کی 13 برکتیں ✺*

*★_ ہمیشہ باوضو رہنے والے کے لئے ١٣ فضیلتیں یہ ہیں :-*

*_١_ باوضو رہنے والے کے تمام اعضاء اللہ تعالی کی تسبیح کرتے ہیں_,*
*٢_ اس کی تکبیر اولیٰ انشاءاللہ فوت نہ ہوگی ,*
*٣_ جب سو جاتا ہے تو اللہ تعالی فرشتے بھیج دیتا ہے جو اسے جن و انسان کے شر سے محفوظ رکھتے ہیں_,*
*٤_ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا پابند رہے گا ,*

*٥_ اللہ تعالیٰ اس کے فقر و حاجت کو دور کر دے گا ،*
*٦_ تمام فرشتے اور اللہ کے عرش کو اٹھانے والے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں,*
*٧_ موت کے وقت اسے غیب سے آواز آتی ہے کہ اے میرے بندے ! کوئی خوف و غم نہ کر کیونکہ میں تجھ سے راضی ہوں،*
*٨_ موت کی سختی اس پر آسان ہوجاتی ہے،*
*٩_ کرامن کاتیبین کا قلم اس کا ثواب لکھنے کی وجہ سے ہر وقت تر رہتا ہے ،*

*١٠_اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے شہد کی شراب پلائے گا جس پر آج تک مہر لگا رکھی ہے،*
*١١_ اس کو اللہ کی عبادت کی توفیق نصیب ہوگی ،*
*١٢_اس کا دل ہمیشہ نرم رہے گا جس کی وجہ سے اللہ تعالی اس کو شہیدوں کے زمرے میں داخل کرے گا_,*
*١٣_ اس کا شمار اللہ و رسول صلی اللہ وسلم کی جماعت میں ہوگا _,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -12 ✷*
✯—————————————✯
*✺ حسد کرنے والے پر 5 مصیبتیں ✺*

*★_ بزرگوں کا قول ہے کہ حسد سے بڑھ کر انسان کے لیے کوئی شے مصیبت دینے والی نہیں کیونکہ حسد کرنے والا 5 مصیبتوں کا مستحق ہے، جن کا محسود ( جس سے حسد کیا جائے) پر کوئی اثر نہیں پڑتا :-*

*١_ بے انتہا غم _,*

*٢_ وہ مصیبت جس کا کوئی اجر و ثواب نہیں _,*

*٣_ مذمت ( برائی ) , جس کے ساتھ کوئی تعریف نہیں _,*

*٤_ اس سے خدا ناخوش ہوتا ہے _,*

*٥_ اس پر توبہ کا دروازہ بند رہتا ہے اور اس کو توبہ کی توفیق نہیں ہوتی_,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -13 ✷*
✯—————————————✯
*✺ شیطان کے 10 دوست ✺*

*★_ شیطان کے یہ 10 لوگ بھائی اور دوست ہیں :-*

*١_ ظالم بادشاہ _,*
*٢_ مالدار تکبر کرنے والا _,*
*٣_ خیانت کرنے والا_,*
*٤_ شراب پینے والا_,*
*٥_ غیبت کرنے والا _,*

*٦_ بد کاری کرنے والا _,*
*٧_ یتیموں کا مال کھانے والا_,*
*٨_ نماز میں سستی کرنے والا_,*
*٩_ زکوٰۃ نہ دینے والا_,*
*١٠_ زیادہ امیدیں باندھنے والا _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-28 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -14 ✷*
✯—————————————✯
                          *✺ 5 باتوں کو غنیمت جانو ✺*

*★_ بعض بزرگوں نے فرمایا کہ اپنی زندگی میں پانچ باتوں کو غنیمت جانو :-*

*★_ ١_ اگر موجود رہو تو پہچانے نہ ججاؤ _,*
*٢_ اگر غائب رہو تو تلاش نہ کئے جاؤ _,*
*٣_ اگر حاضر رہو تو تم سے مشورہ نہ کیا جائے_,*
*٤_اگر تم کوئی بات کہو تو اس کو قبول نہ کیا جائے_,*
*٥_ اگر تم کوئی اچھا عمل کر بیٹھو تو خود پسندی میں مبتلا نہ ہو جاؤ _,*

*★_ مزید پانچ باتوں کی وصیت کرتے ہیں :-*

*١_ اگر تم پر ظلم ہو تو تم ظلم نہ کرو _,*
*٢_ اگر تمہاری تعریف کی جائے تو تم خوش نہ ہو_,*
*٣_ اگر تمہیں جھٹلایا جائے تو تم غصے میں نہ آؤ _,*
*٤_ اگر تمہاری برائی بیان کی جائے تو تم پریشان نہ ہو _,*
*٥_ اگر تمہارے ساتھ خیانت ہو جائے تو تم خیانت نہ کرو_,*

*📓 انمول جواہرات – ص-28 باحوالہ مواعظ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -15 ✷*
✯—————————————✯
*✺ تین کام اللہ کی رحمت کا ذریعہ ہیں ✺*

*★_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- تین صفات ایسی ہیں جس میں پائی جائیں گی اللہ تعالی اس کو اپنے قریب جگہ دیں گے، اپنی رحمت سے اس ( کے گناہوں اور عیوب) کی پردہ پوشی کریں گے اور اس کو اپنی محبت میں داخل کریں گے_*

*١_ وہ شخص جس کو کوئی نعمت دی جائے تو شکر کرے_,*
*٢_ جب کسی( ظالم وغیرہ) پر انتقام کی قدرت پائے تو معاف کردے_,*
*٣_ جب غضب ناک ہو تو غصہ پی جائے_,*

*📓 انمول جواہرات – ص- ٢٩ بحوالہ حاکم ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -16 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 4 صفات پر جنت کے محل کا تحفہ ✺*

*★_ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ چار صفات ایسی ہیں کہ وہ جس شخص میں پائی جائیں گی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں محل بنا دیں گے :-*

*١_ اور جب اس کو کوئی چیز دی گئی تو اس نے اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہا _,*

*٢_ اور جب کوئی گناہ سرزد ہوا تو اس نے کہا أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ ،( میں اس گناہ کے بارے میں اللہ سے معافی چاہتا ہوں )*

*٣_ وہ شخص جس کے معاملے کا تحفظ لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ ہو ( یعنی جس شخص کو کوئی بھی اہم کام پیش آئے تو وہ کلمہ توحید کے ساتھ اپنا بچاؤ کرے، زبان سے پڑھ کر اور اللہ پر بھروسہ کے ساتھ )*

*٤_ جب اس کو کوئی مصیبت پہنچے تو : إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎ کہے، ( ہم بھی اسی کے ہیں اور یہ چیز بھی اسی کی ہے، یہ بھی اللہ کی طرف چلی گئی اور ہم بھی اسی کی طرف چلے جائیں گے )*

*📓 انمول جواہرات – ص- ٣١ بحوالہ اشکرلللہ ابن ابی دنیا-١٨٣ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -17 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 6 چیزیں دلوں میں فساد پیدا کرتی ہیں ✺*

*★_حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ دلوں میں فساد چھ چیزوں سے واقع ہوتا ہے :-*

*١_ پہلی چیز یہ ہے کہ لوگ توبہ کی امید پر گناہ کرتے رہتے ہیں۔*

*٢_ . روسری چیز یہ ہے کہ اپنے مردوں کو دفن کرتے ہیں اور دہشت نہیں پاتے۔*

*٣_ تیسری چیز یہ ہے کہ عمل کرتے ہیں اور اخلاص پیدا نہیں کرتے۔*

*٤_ چوتھی چیز یہ ہے کہ اللہ کا رزق کھاتے ہیں اور شکر نہیں کرتے۔*

*٥_ پانچویں چیز یہ ہے کہ اپنی تقسیم چاہتے ہیں اور الله کی تقسیم پر راضی نہیں رہتے_,*

*٦_ چھٹی چیز یہ ہے کہ علم سیکھتے ہیں عمل نہیں کرتے_,*

*📓 انمول جواہرات – ص-٣٢ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -18 ✷*
✯—————————————✯
                         *✺ اخلاقیات کی تین باتیں ✺*

*★_ حضور اکرم ہم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچا زاد بھائی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں, اخلاقیات میں سے تین باتیں ایسی ہیں جو زمانہ جاہلیت میں بھی اچھی سمجھی جاتی تھی، مسلمان تو ان باتوں کے اور بھی زیادہ لائق و سزادار ہیں :-*

*١_ اگر ان کے یہاں کوئی مہمان آتا تو خوب لگن سے اس کی مہمان نوازی کرتے_,*

*٢_ اگر کسی کی بیوی بوڑھی ہوجاتی تو اسے طلاق نہ دیتے بلکہ اس اندیشہ سے کہ کہیں یہ بیچاری برباد ہی نہ ہو جائے اسے اپنے پاس ہی رکھتے _,*

*٣_ اگر ان کے ہمسایہ کو قرض یا تنگ دستی یا کوئی اور آفت پہنچتی تو وہ لوگ اس کے قرض کی ادائیگی اور اسے پریشانی سے نکالنے کے لئے پوری پوری جدوجہد سے کام لیتے_,*

*📓 انمول جواہرات – ص-٣٢ بحوالہ تنبیہ الغافلین ٥١ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -19 ✷*
✯—————————————✯
         *✺ کثرت سے ہنسنے والے پر 10عزابات ✺*

*★_ بعض اہل معرفت کا کہنا ہے کہ جو شخص کثرت سے ہنسے گا وہ دس عذابوں میں مبتلا ہوگا :-*

*١_ اس کے چہرے کی رونق جاتی رہے گی _,*
*٢_ اس کا دل مر جائے گا_,*
*٣_ شیطان اس سے خوش ہو گا_,*
*٤_ اللہ تعالی کو قیامت کے دن اس سے نفرت ہوگی_,*
*٥_ فرشتے اس پر لعنت کریں گے_,*

*٦_ اس کی بدکاریوں سے میزانِ عمل وزنی ہو جائے گا_*
*٧_ پل صراط پر چالیس برس تک کھڑا رہے گا _,*
*٨_رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اس سے منہ پھیر لینگے_,*
*٩_ زمین و آسمان کے رہنے والے اس سے بغض رکھیں گے _,*
*١٠_ قیامت میں تمام انبیاء و اولیاء و شہداء کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگا _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-٣٤ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -20 ✷*
✯—————————————✯
*✺ والدین کے نافرمان کو 12 مصیبتوں سے گزرنا پڑے گا ✺*

*★_ اہل معرفت کا کہنا ہے کہ والدین کے نافرمان کو بارہ مسائب سے گزرنا پڑے گا :-*

*١_ والدین کے نافرمان شخص کی نیکیوں کا صحیفہ خشک رہے گا_,*
*٢_ نافرمان شخص کو اطاعت باری تعالی کی توفیق نہ ہو گی_,*
*٣_ نافرمان شخص کی نمازیں روزے اور عبادت قبول نہ ہوگی_,*
*٤_ نا فرمان شخص بغیر توبہ کے اس دنیا سے جائے گا_,*

*٥_ نافرمان شخص ایمان سے خالی ہو کر دنیا سے کوچ کرے گا _,*
*٦_ نا فرمان شخص کا حشر فاسق لوگوں کے ساتھ ہوگا_,*
*٧_ نافرمان شخص مرتے وقت کلمہ شہادت بھولے جائے گا _,*
*٨_ نا فرمان شخص توحید باری تعالی بھول جائے گا_,*

*٩_ نافرمان شخص منکر نکیر فرشتوں کو صحیح جواب نہ دے سکے گا_,*
*١٠_ نافرمان شخص کی پیشی اللہ تعالی کے حضور میں سخت ہوگی_,*
*١١_ نافرمان شخص کی قبر اس پر تنگ کر دی جائے گی_,*
*١٢_ نافرمان شخص جہنم کا مستحق ہوگا_,*

*📓 انمول جواہرات – ص- ٣٥۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -21 ✷*
✯—————————————✯
*✺ روشن قبروں والے نیک لوگوں کے ١١ گروہ ✺*

*★_ بعض اہل معرفت نے لکھا ہے کہ نیک لوگوں کے گیارہ گروہ ایسے ہیں جن کی قبروں میں قیامت تک روشنی اور فراخی ہوگی :-*

*١_ وہ شخص جو بیمار کی عیادت کو جائے_,*
*٢_ جو شخص گرمیوں میں روزے رکھے_,*
*٣_ جو شخص اپنے قول کا سچا ہو_,*
*٤_ جو شخص اپنے مصیبت زدہ بھائی کی مدد کرے_,*

*٥_ جو اپنے ماں باپ کی خدمت گزاری اور فرمانبرداری کرے_,*
*٦_ وہ عورت جس کا شوہر اس سے خوش ہو_,*
*٧_جو شخص امت محمدیہ کی اصلاح و درستی کو دوست رکھے ، ( یہ وہ علماء امت ہیں جو علم فقہ اور حدیث کی تعلیم امت کو دیتے ہیں )_,*
*٨_وہ صاحب ایمان جس کی تمام عمر فاقے کی وجہ سے بھوک میں گزری _,*

*٩_جس نے کثرت سے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا ورد رکھا _,*
*١٠_ جو شخص فقراء مساکین اور یتیموں سے محبت رکھے_,*
*١١_ وہ سخی مرد جو اپنی تھوڑی آمدنی سے اللہ کی راہ میں خیرات کرے _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-37 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -22 ✷*
✯—————————————✯
*✺ چار چیزوں میں ایمان کی مٹھاس پائی جاتی ہے ✺*

*★_ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا :- میں نے عبادت کی چاشنی چار چیزوں میں پائی ہے :-*

*١_ اللہ کے مقرر کردہ فرائض کی ادائیگی میں _,*

*٢_ اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچنے میں _,*

*٣_ اللہ کی رضا حاصل کرنے کی غرض سے نیکی کا حکم دینے میں _,*

*٤_ اللہ کے غضب سے بچنے کی خاطر برائی سے روکنے میں _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-٣٩ بحوالہ ارشاد العباد – ٩٠۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -23 ✷*
✯—————————————✯
*✺ ٩ قسم کی آگ اور ان کا علاج ✺*

*★_ اہل معرفت کا کہنا ہے کہ آدم کی اولاد کے اندر نو قسم کی آگ موجود ہے جنہیں بجھانے کے لیے نو قسم کے پانی کی ضرورت ہے :-*

*١_ شہوت ایک آگ ہے جس کو صرف روزہ ہو بجھاتا ہے _,*
*٢_ حرص ایک آگ ہے جو موت کی آگ سے بجھتی ہے _,*
*٣_ نگاہ کی آگ کے لیے دل میں خوف خدا کی ضرورت ہے _*,
*٤_ غفلت کی آگ کے لیے اللہ کا ذکر ضروری ہے_,*

*٥_ جہالت کی آگ کے واسطے علم کی باتیں سننے کی ضرورت ہے _,*
*٦_ پیٹ کی آگ کو حلال روزی کی حاجت ہے _,*
*٧_ زبان کی آگ کے لیے تلاوت قرآن ضروری ہے_,*
*٨_ گناہ کی آگ کو توبہ کا پانی بجھآتا ہے_,*
*٩_ شرمگاہ کی آگ کے لیے نگاہ حلال چاہیے _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-44 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -24 ✷*
✯—————————————✯
           *✺ انسان کی بدبختی کی 11 علامات ✺*

                  *★_ بدبختی کی 11 علامات ہیں :-*

*١_ آدمی مال جمع کرنے پر حریص ہو ,*
*٢_ اس کی ہمت شہوت اور دنیا کی لزت میں ہو ،*
*٣_ متکبر اور فخر کرنے والا ہو,*
*٤_ فحش باتیں کرنے والا ہو اور غیبت کرنے والا ہو،*
*٥_ پانچ وقت کی نمازوں میں سستی کرنے والا ہو ،*

*٦_ اس کی صحبت برے لوگوں کے ساتھ ہو ,*
*٧_ مومن کے لیے کم رحم کرنے والا ہو ،*
*٩_ بخیل ہو ،*
*١٠_ لوگوں کا نفع نہ چاہنے والا ہو,*
*١١_ موت کو بھولنے والا ہو ،*

*📓 انمول جواہرات – ص-44 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -25 ✷*
✯—————————————✯
*✺ نفس کی اصلاح کے لئے ٤ انمول باتیں ✺*

*★__ حضرت شیخ منیری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی اسناد میں تحریر فرمایا ہے کہ، میں نے چار لاکھ کتابیں مطالعہ کرکے ان میں سے چار باتیں اختیار کیں ، اپنے نفس سے کہتا ہوں :-*

*١_ اے نفس ! اگر تو عبادت کرتا ہے تو خالص اللہ تعالی کے لئے عبادت کر ورنہ اس کا دیا ہوا رزق کھانا چھوڑ دے _,*

*٢_ اے نفس ! جس چیز سے اللہ تعالی نے مجھ کو منع فرمایا ہے اس سے باز رہ ورنہ اس کے ملک سے نکل جا _,*

*٣_ اے نفس ! جو کچھ اللہ تعالی نے قسمت میں لکھ دیا ہے اس پر راضی ہو ، ورنہ اللہ کو چھوڑ کر کوئی دوسرا پروردگار ڈھونڈ لے ،*

*٤_ اے نفس ! اگر تو کسی گناہ کا ارادہ کرے تو پہلے ایسی جگہ تجویز کر جہاں تجھ کو اللہ پاک نہ دیکھے، ورنہ اگر نجات کی خواہش ہے تو گناہ کا نام ہرگز نہیں لے _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-٤٥ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -26 ✷*
✯—————————————✯
*✺ زندگی میں انسان کو ٤ چیزوں کا غم ✺*

*★_ علماء کا قول ہے کہ زندگی میں انسان کو چار چیزوں کا غم ہونا چاہیے:-_*

*١_ اپنے پچھلے گناہوں کو یاد کرکے غمگین ہونا چاہیے، جن کی نسبت معلوم نہیں کہ اللہ تعالی معاف فرمائے گا یا نہیں_,*

*٢_ یہ معلوم ہے کہ پچھلی زندگی کیسی گزری لیکن اس کی کچھ خبر نہیں کہ آئندہ زندگی کیسی بسر ہوگی اس بات کی غمگینی دل میں ہونی چاہیے_,*

*٣_ اس بات کی خبر ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں جنت اور دوزخ دو ہی ٹھکانے ہیں لیکن اس بات کا علم نہیں کہ آخرت میں اپنا ٹھیک کہاں ہوگا_,*

*٤_ یہ نہیں معلوم کہ اللہ تعالی ہم سے خوش ہے یا نا خوش _,*

*📓 انمول جواہرات – ص-47 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -27 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 5 اعمال جو ہر انسان کو کرنے چاہئیں ✺*

*★_ حضرت میمون بن مہران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پانچ باتوں پر مسلمان اور غیر مسلم دونوں کو برابر عمل کرنا چاہیے :-*

*١_ اگر تمہارے پاس کوئی شخص امانت رکھے تو اسے ادا کرو ،*

*٢_جو شخص تمہارا عزیز و رشتے دار ہے تو اس کے ساتھ سلوک و احسان کرو، چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم،*

*٣_جس شخص سے کوئی عہد و پیمان کرو اسے پورا کرو ،*

*٤_ اگر تمہارے ماں باپ زندہ ہوں تو ان کی خدمت کرو ،*

*٥_ جس شخص کا تمہارے ذمہ قرض ہو اسے جلد ادا کرو چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم،*

*📓 انمول جواہرات – ص- ٤٧- تذکرة الواعظین ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -28 ✷*
✯—————————————✯
*✺_4 طرح کے ہدیوں کا اہتمام - ✺*

*★_ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ روزانہ ان ہدیوں کا اہتمام کیا کرو ، یہ ہدیے اس وقت کام آئیں گے جب کوئی چیز کام نہ دے گی، وہ ہدیے یہ ہیں :-_*

*✺ -ملک الموت کے لیے چار ہدیے✺*

*١_ جھگڑنے والے کو راضی کرنا_*  
*٢_فوت شدہ عبادت کو ادا کرنا_,*
*٣_موت کے لیے تیار رہنا _,*
*٤_ اللہ کے دیدار کا شوق رکھنا_,*

*✺ _قبر کے لیے چار ہدیے _✺* 

*١_ چغل خوری ترک کرنا ,*
*٢_قرآن مجید پڑھنا _,*
*٣_ پیشاب کے چھینٹوں سے احتیاط کے ساتھ پاک رہنا_,*
 *٤_ رات کو جب سب لوگ سو رہے ہیں نماز تہجد ادا کرنا_,*

*✺ - منکر نکیر کے لیے چار ہدیے✺*

*١_ سچ بولنا ,*
*٢_ غیبت سے توبہ کرنا ،*
*٣_ حق بات کہنا,*
 *٤_ مخلوق کے ساتھ تواضع سے پیش آنا ،*

*✺ میزانِ عمل کے لیے 4 ہدیے _✺* 

*١_ عمل میں اخلاص,*
*٢_ خوش اخلاقی ،*
*٣_ ذکر الٰہی کی کثرت,*
 *٤_ تکلیف کی برداشت ,*

*✺ پل صراط کے لئے 4 ہدیے ✺* 

*١_ غصے کو ضبط کرنا ،*
*٢_ پرہیزگاری ،*
*٣_ مسلمان کی مدد کرنا,*
 *٤_ جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے پیدل جانا _،*

*📓 انمول جواہرات-ص- 48 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -29 ✷*
✯—————————————✯
               *✺ 4 طرح کے ہڈیوں کا اہتمام -2 ✺*

*★_ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ روزانہ ان ہدیوں کا اہتمام کیا کرو ، یہ ہدیے اس وقت کام آئیں گے جب کوئی چیز کام نہ دے گی، وہ ہدیے یہ ہیں :-_*

*✺ - مالک دوزخ کے لیے چار ہدیے✺*

*١_ خوف الہی سے رونا,*
*٢_ چھپا کر خیرات دینا ,*
*٣_ گناہ سے باز آنا ,*
*٤_ ماں باپ کی خدمت کرنا،*

*✺ رضوان جنت کے لئے 4 ہدیے _✺* 

*١_ سختیوں پر صبر کرنا,*
*٢_ مال کی خیرات,*
*٣_ حقوق اللہ کی نگہداشت,*
*٤_ موت کو ہر وقت یاد رکھنا, بعض کہتے ہیں کہ اولیاء اللہ سے محبت رکھنا ,*

*✺_نبی کریمﷺ کے لیے چار ہدیے✺*

*١_ حضورﷺ سے محبت رکھنا،*
*٢_ آپ ﷺ کے أہل بیت سے محبت رکھنا،*
*٣_ آپ ﷺ کی ہدایت پر چلنا اور سنتوں کا احتمام کرنا ،*
*٤_ آپ کے ﷺ اصحاب رضی اللہ عنہم کو محبت سے یاد کرنا ،*

*✺ اللہ تعالی کے لیے ٤ ہدیے _✺* 

*١_ لوگوں کو نیک کام کا حکم دینا ,*
*٢_بری باتوں سے باز رکھنا,*
*٣_ خلق خدا کی خیر خواہی کرنا ،*
*٤_ حکم خدا پر راضی ہونا _,*

*⬅️ جس بندہ مومن میں یہ ٣٦ صفاتیں ہوگی اس کو اللہ تعالیٰ ضرور جنت میں داخل کرے گا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-49 ,*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -30 ✷*
✯—————————————
*✺ لوگ 6 چیزوں کی محبت میں 6 چیزوں کو بھول جائیں گے ✺*

*★__ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت پر ایک زمانہ آنے والا ہے جس میں لوگوں کو چھ چیزوں سے محبت ہو گئی اور چھ چیزوں کو بھول جائیں گے :-*

*١_ مخلوق سے محبت رکھیں گے اور خالق کو بھول جائیں گے ،*
*٢_ محلوں سے محبت رکھیں گے اور قبروں کو بھول جائیں گے ،*

*٣_ گناہوں سے محبت رکھیں گے اور توبہ کو بھول جائیں گے ،* 
*٤_ دنیا سے محبت رکھیں گے اور آخرت کو بھول جائیں گے،*

*٥_ زندگی سے محبت رکھیں گے اور موت کو بھول جائیں گے،*
 *٦_ مال سے محبت رکھیں گے گے اور زکوٰۃ کو بھول جائیں گے ،*

*"★_ ایسے لوگوں سے قیامت کے دن اللہ تعالی بیزار ہو گا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٥٢ ، تذکرة الواعظین ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -31 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 5 آدمیوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی وصیت ✺*

*★_ حضرت ابو جعفر محمد بن علی فرماتے ہیں کہ میرے والد نے وصیت فرمائی :- 5 آدمیوں کے ساتھ نہ رہنا اور نہ ان سے باتیں کرنا اور نہ راستے میں ان کے ساتھ گفتگو کرنا, میں نے کہا - میں آپ پر قربان جاؤں ! وہ پانچ اشخاص کون ہیں ؟ انہوں نے کہا :-*

*١_ فاسق کے ساتھ نہ اٹھنا بیٹھنا اس لیے کہ وہ تجھے ایک لقمہ یا اس سے بھی کم کے بدلے میں بیچ دے گا، میں نے کہا- ایک لقمہ سے کم سے کیا مراد ہے؟ فرمایا - وہ لقمہ کی لالچ کرے گا پھر اس سے بھی محروم رہے گا _,*

*٢_ بخیل کے پاس نہ اٹھنا بیٹھنا اس لیے کہ وہ ایسے وقت میں مال روک لےگا جب تجھے اس کی ضرورت ہوگی،* 

*٣_ جھوٹے کے ساتھ میل ملاپ نہ رکھنا اس لیے کہ وہ شراب کی طرح ہے ، قریب کو دور اور دور کو قریب کر دیتا ہے ،*

*٤_ احمق سے بچنا ، اس لیے کہ وہ چاہے گا کہ تجھے نفع پہنچائے لیکن تمہیں نقصان پہنچا دے گا،*

*٥_ رشتے داری کا تعلق ختم اور قطع کرنے والوں کے ساتھ میل جول نہ رکھنا ، اس لیے کہ ایسے شخص کو میں نے کتاب اللہ میں تین مقامات پر ملعون پایا ہے _,"*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٥٤ شعب الایمان ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -32 ✷*
✯—————————————
*✺ خود کو 4 قسم کے پانی سے صاف کرو ✺*

*★_ حضرت یحییٰ بن معاذ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اپنے آپ کو چار قسم کے پانی سے دھو کر صاف کرنا چاہیے :-*

*١_ چہرے کو شرم کے پانی سے ،*
*٢_ دل کو گناہوں کی شرمندگی اور ندامت کے پانی سے ،*
*٣_ جسم کو حرمت دین کے پانی سے ،*
*٤_ زبان کو معذرت کے پانی سے ,*

*⬅️ جس شخص میں یہ چار خوبیاں ہوں گی وہ بندہ صالح اور پرہیزگار ہو گا ،*

*📓 انمول جواہرات -ص-54- ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -33 ✷*
✯—————————————✯
        *✺ حیرت اور تعجب کے ٤ مقامات ✺*

*★_ حدیث قدسی میں آیا ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا کہ اے موسیٰ ! میں نے چار چیزوں کو چار خاص مقام پر رکھا ہے اور لوگ وہ چیزیں دوسرے مقامات پر طلب کرتے ہیں ، لہٰذا ان چیزوں کو کیوں کر پا سکتے ہیں ؟*

*١_ میں نے عزت کو خالق کی خدمت میں رکھا ہے اور لوگ بادشاہوں کے دروازوں پر عزت ڈھونڈتے ہیں، لہذا کیسے پا سکتے ہیں ؟*

*٢_ میں نے راحت کو جنت میں رکھا ہے اور لوگ دنیا میں طلب کرتے ہیں، لہذا کیسے پا سکتے ہیں ؟،*

*٣_ میں نے علم کو فاقہ کش میں رکھا ہے اور لوگ شکم سیری‌( بھرے پیٹ) میں ڈھونڈتے ہیں، لہذا کیسے پا سکتے ہیں ؟*

*٤_ میں نے بے نیازی کو قناعت میں رکھا ہے اور لوگ اس کو حرص میں ڈھونڈتے ہیں، لہذا کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟* 

*📓 انمول جواہرات - ص-٥٥ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -34 ✷*
✯—————————————✯
*✺ حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ پانچ وجہ سے قبول ہوئی ✺*

*★_ روایت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ پانچ باتوں کی وجہ سے قبول ہوئی:-*

*١_ حضرت آدم علیہ السلام نے گناہ کو اپنی ذات سے منسوب کیا ،*

*٢_ گناہ کرکے شرمندہ ہوئے ،*

*٣_ اپنے نفس کو ملامت کیا ،*

*٤_ توبہ کرنے میں جلدی کی ,*

*٥_ رحمت الہی سے نا امید نہیں ہوئے ،*

*★_ لہذا جس شخص کی حالت حضرت آدم علیہ السلام کی مانند ہوگی اللہ تعالی اس کی توبہ قبول فرمائے گا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٥٦ تذکرة الواعظین ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -35 ✷*
✯—————————————✯
*✺ شیطان پر لعنت 5 باتوں کی وجہ سے پڑی ✺*

*★__ شیطان کی گردن میں پانچ باتوں کی وجہ سے لعنت کا طوق بڑا ،*

*١_ شیطان نے اپنے گناہ کا اقرار نہیں کیا ،*

*٢_ گناہ کرکے شرمندہ نہیں ہوا,*

*٣_ اپنے نفس کو ملامت نہیں کیا ، ،*

*٤_ توبہ کی طرف مائل نہیں ہوا ،*

*٥_اللہ کی رحمت سے ناامید ہو گیا*

*⬅️ جس کی کیفیت شیطان کے مشابہ ہو گی اس کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-56 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -36 ✷*
✯—————————————✯
*✺ مومن 6 طرح کے خوف میں گھرا رہتا ہے ✺*

*★_ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مومن چھ طرح کے خوف میں مبتلا رہتا ہے :-*

*١_ اللہ سے ڈرتا ہے کہ اس سے ایمان نہ چھین لے ،*
*٢_ اعمال لکھنے والے فرشتوں سے ڈرتا ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز نہ لکھ لیں جس کی وجہ سے وہ قیامت کے دن ذلیل و رسوا ہو ،*

*٣_ شیطان سے ڈرتا ہے کہ وہ اس کے عمل کو باطل نہ کر دے،*
*٤_ ملک الموت سے ڈرتا ہے کہ وہ اسے اچانک غفلت میں نہ آ لے ،*

*٥_ دنیا سے ڈرتا ہے کہ وہ اسے دھوکے میں ڈال کر آخرت سے غافل نہ کردے ،*
*٦_ اہل و عیال سے ڈرتا ہے کہ ان کے ساتھ مشغول ہو کر اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہو جائے ،* 

*📓 انمول جواہرات - ص- ٥٦۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -37 ✷*
✯—————————————✯
*✺ جنت 10 قسم کے لوگوں کے لئے منتظر ہے ✺*

*★_ تمام مخلوق جنت کی مشتاق ہے جب کہ جنت کو دس لوگوں کا اشتیاق ہے :-*

*١_ جو شخص رات کو نیند سے اٹھ کر دو رکعت نماز ادا کرے, (یعنی تہجد کی نماز پڑھے)*
*٢_ جو شخص گرمیوں میں روزے رکھے،*
*٣_ جس کی تکبیر اولیٰ فوت نہ ہو,*
 *٤_ جو شخص عبادت الٰہی کی وجہ سے رات کو بہت کم سوئے,*
*٥_ جو شخص ہمیشہ سچی بات زبان پر لائے ,*

*٦_ جو شخص شراب وغیرہ کوئی نشہ کی چیز استعمال نہ کرے ،*
*٧_ جو شخص ہمیشہ باوضو رہے ،*
*٨_ جو شخص ہر آن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجے،*
*٩_ جو شخص اپنے گھر والوں اور اولاد کے ساتھ رحم اور شفقت سے پیش آئے،*
 *١٠ جو شخص کسی بھوکے کو پیٹ بھر کے کھانا کھلائے یا پیاسے کو پانی سے سیراب کرے یا برہنہ کو کو کپڑے پہنائے یا کسی کی کوئی اور حاجت پوری کرے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٥٩۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -38 ✷*
✯—————————————✯
*✺ نیک آدمی 6 چیزوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھتا ہے ✺*

*★_ کسی دانا کا قول ہے کہ نیک آدمی کی مصروفیت کی چھ چیزیں ہیں :-*

*١_ جب اللہ کو یاد کرتا ہے تو فخر کرتا ہے،*
*٢_ جب اپنے نفس کو یاد کرتا ہے تو حقارت سے یاد کرتا ہے،*

*٣_ جب اللہ کی آیات کو دیکھتا ہے تو نصیحت پکڑتا ہے ،*
*٤_ جب گناہ اور شہوت کا خیال آتا ہے تو اسے چھوڑ دیتا ہے ،*

*٥_ جب اللہ کے عفو و درگزر کو دیکھتا ہے تو خوش ہوتا ہے،* 
*٦_ جب اپنے گناہوں کو یاد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-59 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -39 ✷*
✯—————————————✯
*✺ نیک اعمال میں س 5 اعلی و افضل اعمال ✺*

*١_ دولت پا کر تواضع اختیار کرنا ،*

*٢_ مصیبت میں صبر کرنا ،*

*٣_ تنگدستی میں سخاوت کرنا،*

 *٤_ کسی قسم کا احسان جتلائے اچھا سلوک کرنا ،*

*٥_ باوجود قدرت کے مجرم کی خطا کو معاف کر دینا ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-60 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -40 ✷*
✯—————————————✯
*✺ پانچ عادتوں کی وجہ ہے ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی ✺*

*١_ کلمہ طیبہ کا ورد کرتا ہو،*

*٢_ جب اس پر کوئی مصیبت آئے تو انا لللہ وانا الیہ راجعون کہتا ہو ،*

*٣_ جب اسے کوئی نعمت میسر ہو تو شکریہ ادا کرتے ہوئے الحمدللہ رب العالمین کہتا ہو،*

*٤_ جب کوئی کام شروع کرے تو بسم اللہ سے شروع کرے,* 

*٥_جب اس سے کوئی گناہ ہو جائے تو توبہ کرے , استغفر اللہ العظیم واتوب الیہ کہتا رہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-٦٨ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -41 ✷*
✯—————————————✯
*✺ مخلوق میں فساد کی 6 جڑیں ✺*

*★_ حضرت ذوالنون فرماتے ہیں کہ مخلوق میں چھ چیزوں سے فساد پیدا ہوا :-*
*١_ موت قریب ہونے کے باوجود بڑی بڑی امیدیں لگائے رہتے ہیں,*
*٢_ اپنی خواہشوں کی تابعداری کرتے ہیں اور سنت نبوی ﷺ کو پس پشت ڈال دیتے ہیں ،*
*٣_ ان کے بدن خواہشات کے تابع ہیں ،*

*٤_ لوگ اللہ کی رضا پر مخلوق کی رضا کو ترجیح دیتے ہیں ،*
*٥_ انسانوں کی آخرت کے عمل میں نیت کی کمزوری ہے ,*
*٦_ بزرگوں کی معمولی لغزش کو اپنے لئے حجت سمجھ لیتے ہیں اور ان کے بیشتر نیک کاموں کو چھپاتے ہیں ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-٦٨ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -42 ✷*
✯—————————————✯
             *✺ پیٹ بھر کر کھانے کے 5 نقصان ✺*

*★_ حضرت یحییٰ معاذ رازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :-_*

*١_ جو شخص پیٹ کو زیادہ بھرتا ہے اس کا گوشت زیادہ ہوتا ہے،*

*٢_ جس کا گوشت زیادہ ہوتا ہے اس کی شہوت زیادہ ہوتی ہے،*

*٣_ جس کی شہوت زیادہ ہوتی ہے اس کے گناہ زیادہ ہوتے ہیں ،*

*٤_ جس کے گناہ زیادہ ہوتے ہیں اس کا دل سخت ہوتا ہے،*

*٥_ جس کا دل سخت ہو جاتا ہے دنیا اور اس کی زینت میں غرق ہو جاتا ہے،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-69 ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -43 ✷*
✯—————————————✯
       *✺ حضرت شفیق بلخی کی ٥ نصیحتیں ✺*

*★_ حضرت شفیق بلخی رحمۃ اللہ کا فرمان ہے کہ، اے لوگوں ! پانچ باتیں اختیار کرو اور دل سے ان پر عمل پیرا ہو:-*
*١_ جس طرح سے جنت میں رہنا چاہتے ہو تو اسی اندازے کے مطابق دنیا میں نیک اعمال کا ذخیرہ کر لو،*

*٢_ دنیا سے اس قدر حصہ لو جس قدر اس میں نیک عمل کرو،*

 *٣_ جس طرح سے قبر میں رہنا چاہو کے مطابق نیک اعمال کا توشہ ساتھ لے لو ,*

*٤_ عذاب الٰہی جس قدر برداشت کرنے کی قدرت ہو اسی ققدر گناہ کرو،*

*٥_ جس قدر ہو سکے اپنی طاقت کے موافق اللہ تعالی کی عبادت کرو ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-٦٩ ۔،*

*📓 انمول جواہرات - ص-٦٨ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -44 ✷*
✯—————————————✯
        *✺ ١٠ سورتیں ١٠ چیزوں سے بچاتی ہیں ✺*

*★_ علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دس چیزیں( صورتیں) سے بچاتی ہیں :-*

*١_ سورہ فاتحہ اللہ تعالی کے غضب سے بچاتی ہے،*
*٢_ سورہ یاسین قیامت کے دن پیاسے رہنے سے بچاتی ہے ,*
*٣_ سورہ دخان قیامت کی ہولناکیوں سے بچاتی ہے,*
*٤_ سورہ واقعہ فقر و فاقہ سے بچاتی ہے،*
*٥_ سورہ ملک عزاب قبر سے بچاتی ہے،*

*٦_ سورہ کوثر دشمنوں کی دشمنی سے بچاتی ہے،*
*٧_ سورہ کافرون موت کے وقت کفر سے بچاتی ہے,*
*٨_ سورہ اخلاص منافقت سے بچاتی ہے،*
*٩_ سورہ فلق حاسدوں کے حسد سے بچاتی ہے،* 
*١٠_ سورہ ناس وسوسوں سے بچاتی ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-٧٤ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -45 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 4 چیزیں عمل کی درستگی کے لئے ضروری ہیں ✺*

*★_ کہا جاتا ہے کہ کی عقل مند شخص کو کو چار چیزوں کی ضرورت ہے کہ جن چیزوں سے اس کے اعمال درست ہوں گے اور اس کی محنت برباد نہ ہوگی :-*

*١_ ایک تو عمل، جو کہ اس کے واسطے حجت بن جائے،*

*٢_ دوسرا توکل, کہ عبادت میں یکسوئی اور خشوع و خضوع پیدا کرسکے اور لوگوں سے کسی قسم کی توقعات وابستہ نہ ہو,*

*٣_ تیسرا صبر ، کہ اس کا عمل مکمل ہو ،*

*٤ چوتھا اخلاص کہ اس کے ساتھ ثواب کا مستحق ہو سکے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 75۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -46 ✷*
✯—————————————✯
                *✺ ہر آدمی پر 5 سختیاں آئیں گی ✺*

*★_ ہر آدمی پر پانچ گھاٹیاں اور سختیاں ضرور آئے گی :-*

*١_ پل صراط سے گزرنے کی سختی،*
*٢_ قبر کی قید کی سختی،*
 *٣_ قیامت کے دن میدان کی سختی,*
*٤ _ موت کی سختی،*
*٥_ جنت میں جانے سے پہلے حساب کتاب کی سختی،*

*⬅️ پس جو مرد اور عورت دنیا میں پانچ وقت نماز ہمیشہ پڑھتا رہے گا اس کو ان پانچ سختیوں سے اللہ تعالی بچائے گا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ७५ بحوالہ بنات عائشہ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -47 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 3 چیزوں کا دعویٰ 3 چیزوں کے بغیر فضول ہے ✺*

*★_ حضرت حاتم زاہد کا قول ہے کہ جو آدمی تین چیزوں کا تین چیزوں کے بغیر دعویٰ کرتا ہے وہ شخص جھوٹا ہے :-*

*١_ وہ شخص جو اپنے پروردگار کی محبت کا دعویٰ دار ہے لیکن اس کے حرام سے پرہیز نہیں کرتا,*

*٢_ جو آدمی جنت کی محبت کا دعویٰ دار ہو لیکن اطاعت خداوندی میں دولت خرچ نہیں کرتا ،*

*٣_ وہ شخص جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ دار ہو لیکن فقیر لوگوں سے محبت نہیں کرتا اور ان کی صحبت اختیار نہیں کرتا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٧٥ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -48 ✷*
✯—————————————✯
                            *✺ 3 چیزوں سے محبت ✺*

*★_ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا - میں تین چیزوں سے محبت کرتا ہوں جب کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں اور وہ تین چیزیں یہ ہیں :-*

*١_ فقر.... فقر کو پسند کرتا ہوں کیوںکہ اس سے عاجزی پیدا ہوتی ہے اور اللہ عاجزی کو پسند فرماتا ہے،*

*٢_ بیماری... مرض سے محبت کرتا ہوں کیونکہ اس سے گناہ معاف ہوتے ہیں،*

*٣_موت.. مجھے موت سے محبت ہے کیونکہ یہ اللہ سے ملاقات کا ذریعہ ہے _،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٧٥۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -49 ✷*
✯—————————————✯             
*✺ 3 چیزوں کا دعویٰ 3 چیزوں کے بغیر فضول ہے ✺*

*★_ حضرت حاتم زاہد کا قول ہے کہ جو آدمی تین چیزوں کا تین چیزوں کے بغیر دعویٰ کرتا ہے وہ شخص جھوٹا ہے :-*

*١_ وہ شخص جو اپنے پروردگار کی محبت کا دعویٰ دار ہے لیکن اس کے حرام سے پرہیز نہیں کرتا,*

*٢_ جو آدمی جنت کی محبت کا دعویٰ دار ہو لیکن اطاعت خداوندی میں دولت خرچ نہیں کرتا ،*

*٣_ وہ شخص جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ دار ہو لیکن فقیر لوگوں سے محبت نہیں کرتا اور ان کی صحبت اختیار نہیں کرتا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٧٥ ۔،*
★_
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -50 ✷*
✯—————————————✯
                     *✺ 4 زہر قاتل چیزوں کا تریاق ✺*

*★_ بزرگ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں زہر قاتل ہیں اور چار ان کے تریاق ہیں :-*

*١_ دنیا زہر قاتل ہے اور زہد ( دنیا سے بے رغبتی ) اس کا تریاق ہے،*

*٢_ مال زہر قاتل ہے، زکوٰۃ اس کا تریاق ہے،*

*٣_ کلام ( ہر وقت بولنا ) زہر قاتل ہے اور ذکراللہ اس کا تریاق ہے،*

*٤_ دنیا کی بادشاہت زہر قاتل ہے اور عدل و انصاف اس کا تریاق ہے ,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 76۔،*             
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -51 ✷*
✯—————————————✯
 *✺ چار ہلاک کرنے والی چیزیں ✺*

*★_ چار چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں :-*

*١_ ... میں ....,*
*٢_ ..... ہم ....,*
*٣_ .... میرے لئے ....,*
*٤_ .... میرے واسطے ....,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 78۔،*       
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -52 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 8 قسم کے لوگوں کی صحبت کا انجام ✺*

*★_ حضرت علامہ فقیہ سمرقندی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اٹھ قسم کے لوگوں کے پاس بیٹھتا ہے تو منجانب اللہ اس میں آٹھ عادتیں پیدا ہوجاتی ہیں :-*

*١_جو کوئی نابالغ بچوں کے پاس بیٹھتا ہے تو اس میں غفلت اور مذاق , دل لگی کی عادت پیدا ہو جاتی ہے,*
*٢_ جو شخص غریب غربا کے پاس بیٹھتا ہے تو ایسے شخص کو منجانب اللہ شکر خداوندی میں اضافہ ہو جاتا ہے ,*

*٣_ جو شخص بادشاہ وقت کے پاس بیٹھتا ہے تو اس میں غرور اور شقاوت پیدا ہوجاتی ہے،*
*٤_ جو کوئی خواتین کے پاس بیٹھتا ہے تو اس میں جہالت، شہوت نفسانی اور خواتین کی عقل و فہم کی جانب رحجان ہوتا ہے،*

*٥_ جو کوئی مالداروں کے پاس بیٹھتا ہے تو اس میں دنیا کی محبت اور لالچ کا اضافہ ہو جاتا ہے،*
*٦_ جو شخص فاسق و فاجر لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے تو اس میں گناہوں پر جرأت اور توبہ کرنے میں سستی پیدا ہوجاتی ہے،*

*٧_ جو شخص نیک لوگوں کی مجلس میں بیٹھتا ہے تو خداوند تعالٰی اس میں اطاعت خداوندی میں رغبت اور حرام چیزوں سے پرہیز میں اضافہ فرما دیتے ہیں،*
 *٨_ جو شخص علماء کرام کی صحبت میں بیٹھتا ہے تو خداوند تعالٰی اس کے علم اور تقویٰ میں اضافہ فرما دیتے ہیں ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-٧٨ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -53 ✷*
✯—————————————✯
*✺ _ نو سوالات ؟؟ ✺*

*★_ حافظ ابن عساکر نے اپنی تاریخ میں حماد بن محمد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے کہ حماد بن محمد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے خط لکھ کر ان چیزوں کے متعلق سوال کیا :-*

*١_ وہ کون سی چیز ہے جس میں نہ گوشت ہے نہ خون لیکن اس کے باوجود وہ کلام کرتی ہے ؟،*
*٢_ وہ کون سی چیز ہے جس میں نہ گوشت ہے نہ خون لیکن اس کے باوجود وہ دوڑتی ہے ؟*
*٣_ وہ کون سی چیز ہے جس میں نہ گوشت ہے نہ خون لیکن اس کے باوجود وہ سانس لیتی ہے ؟*

*٤_ وہ کون سا جاندار ہے جو مر گیا پھر اس کی وجہ سے دوسرا جاندار ( جو مر چکا تھا) زندہ ہوگیا ؟*
*٥_ وہ کونسا فرشتہ ہے جسے اللہ تعالی نے مبعوث فرمایا مگر نہ تو وہ جن ہے نہ فرشتہ ؟*
*٦_ وہ کونسی دو چیزیں ہیں جن میں نہ گوشت ہے نہ خون لیکن اس کے باوجود جب ان سے خطاب کیا گیا تو ان دونوں نے جواب دیا ؟*

*٧_ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دریا میں ڈالنے سے پہلے کتنی مدت تک دودھ پلایا تھا اور وہ کونسا دریا ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ڈالا گیا اور وہ کون سا دن ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دریا میں ڈالا گیا ؟*
*٨_ حضرت آدم علیہ السلام کے قد کی لمبائی کتنی تھی؟ آپ کتنے سال زندہ رہے اور آپ کا وصی کون تھا ؟*
*٩_ وہ کونسا پرندہ ہے جو انڈے نہیں دیتا اور اسے حیض آتا ہے ؟*

*"_جوابات اگلے پارٹ میں ارسال ہوں گے انشاءاللہ تب تک آپ حضرات جواب دینے کی کوشش کریں _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٨٠۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -54 ✷*
✯—————————————✯
                      *✺ سوالات کے جوابات ✺*

*★_ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ان سوالوں کے جواب یہ دیے :-*

*١_ پہلی چیز آگ ہے ( یعنی جہنم) جو اللہ تعالی سے کہے گی :- هل مم مزید یعنی کیا کچھ اور بھی ہے ؟* 
*٢_ دوسری چیز حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہے ،*
*٣_ تیسری چیز صبح ہے ,*

*٤_ چوتھے سوال کا جواب یہ ہے کہ وہ بنی اسرائیل کی گائے ہے جس کا تذکرہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں کیا ہے،*
*٥_پانچویں سوال کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے مبعوث کیا جانا والا فرشتہ کوا ہے جس کو اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے قابیل کی طرف بھیجا تھا ،*
*٦_ چھٹی چیز آسمان و زمین ہے جو اللہ تعالی سے کہیں گے ہم خوشی سے حاضر ہوتے ہیں ،*

*٧_ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کی والدہ نے دریا میں ڈالنے سے پہلے تین ماہ دودھ پلایا تھا اور جس دریا میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ڈالا گیا تھا اس کا نام بحرقلزم ہے اور جس دن ان کو دریا میں ڈالا گیا وہ جمعہ کا دن تھا ،*
*٨_ حضرت آدم علیہ السلام کے قد کی لمبائی ساتھ زراع تھی اور آپ کی عمر 940 پرستی اور آپ کے وصی حضرت شیب علیہ السلام تھے ،*
*٩_ وہ پرندہ الوطوط یعنی چمگادڑ ہے ، یہ وہ پرندہ ہے جس کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالی کے حکم سے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا اور پھر اس میں روح پھونکی تھی _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٨٠۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -55 ✷*
✯—————————————✯
*✺ توبہ کو کھا جانے والی چار چیزیں ✺*

*★_ بعض دانشوروں کا قول ہے کہ چار چیزوں سے آدمی کی توبہ ساقط ہو جاتی ہے لہذا ان سے احتیاط کریں :-*

*١_ وہ اپنی زبان کو فضول اور لغو باتوں سے روکے _,*

*٢_ وہ اپنے دل میں کسی کے لیے حسد اور بغض نہ رکھے _,*

*٣_ برے لوگوں کی صحبت سے اجتناب کرے _,*

*٤_ موت کی تیاری کریں پہلے گناہوں پر ندامت سے توبہ کرے اور اپنے پروردگار کی اطاعت میں صعی کرے _,* 

*📓 انمول جواہرات - ص-٨٤ ۔،*                      
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -56 ✷*
✯—————————————✯    
  *✺ سونے سے پہلے چار باتوں پر غور ✺*

*★_ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ چار باتوں پر غور کیے بغیر کسی کو سونا مناسب نہیں :-*

*١_ یہ غور کرے کہ کسی کا مجھ پر حق تو نہیں ہے، اگر ہو تو اسے ادا کرے یا معاف کرائے،*

*٢_دھیان کرے کہ اللہ کا کوئی فرض ( نماز وغیرہ ) میرے ذمہ باقی تو نہیں، اگر ہو تو فوراً ادا کرے ،*

*٣_ سونے سے پہلے تمام گناہوں سے توبہ کرلے ،*

*٤_ وصیت لکھ کر رکھ لے، کیا معلوم یہ آخری نیند ہو اور اس کے بعد جاگنا نصیب نہ ہو _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-85 ۔،**             
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -57 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ جاگنے کے بعد 3 باتوں پر غور ✺*

*★_ کسی بزرگ نے فرمایا :- صبح کو تین خیالات کے ساتھ آدمی اٹھتا ہے :-*

*١_ کوئی مال کی طلب لے کر اٹھتا ہے،*
*٢_ کوئی گناہ کی خواہش کے ساتھ اٹھتا ہے،*
*٣_ کوئی صحیح راستے کی تلاش میں جستجو لے کر اٹھتا ہے ,*

*⬅️ جو مال کی طلب لے کر اٹھتا ہے اسے یقین کرلینا چاہیے کہ مقدر سے زیادہ روزی نہیں مل سکتی چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، گناہ کی خواہش میں اٹھنے والا کبھی ذلت و رسوائی سے نہیں بچ سکتا _,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- 86۔،*     
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -58 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ بیوی کے پانچ حقوق ✺*

*"★_ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ میرے ذمہ بیوی کے کچھ حقوق باقی ہیں جس کی وجہ سے میں اہلیہ کو معاف کر رہا ہوں :-*

*١_ پہلی بات یہ ہے کہ وہ میرے اور جہنم کے درمیان ایک آڑ ہے جس کی وجہ سے میرا دل حرام سے محفوظ رہتا ہے ،*

*٢_ دوسرا یہ کہ میں جس وقت سفر میں چلا جاتا ہوں تو میری اہلیہ میرے گھر کے سامان کی حفاظت اور نگرانی کرتی ہے،*

 *٣_ تیسرے یہ کہ وہ میری ہر طرح سے خدمت گزار ہے، کپڑے دھوتی ہے اور دیگر گھر کے کام انجام دیتی ہے،*

*٤_ چوتھی بات یہ ہے کہ اولاد کی تربیت اور پرورش کرتی ہے، ان کو ادب سکھلاتی ہے،*

*٥_ پانچویں بات یہ ہے کہ وہ میرا کھانا پکاتی ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-87 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -59 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ حضور ﷺ کی پانچ نصیحتیں ✺*

*★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی ایسا شخص ہے جو ان باتوں پر خود عمل کرے یا کم از کم ان لوگوں کو ہی بتا دے جو ان پر عمل کریں، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں, آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور یہ باتیں ارشاد فرمائیں :-*

*١_ حرام باتوں سے دور رہنا، بڑے عبادت گزار بندوں میں شمار ہوگا،*
*٢_ اللہ تعالی نے جو تمہاری تقدیر میں لکھ دیا ہے اس پر راضی رہنا بڑے بے نیاز بندوں میں شمار ہوگے،*
*٣_ اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرنا مومن بن جاؤ گے,*
*٤_جو بات اپنے لئے چاہتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرتا کامل مسلمان بن جاؤ گے ،*
*٥_ بہت قہقہے نہ لگانا، کیوںکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے ،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-87,۔ بحوالہ مسند احمد، ترمزی ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -60 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ سات سو علماء کرام کا پانچ سوالوں پر ایک جواب ✺*

*★_ حضرت شفیق بلخی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے سات سو علماء کرام سے پانچ باتیں دریافت کی جو درج ذیل ہیں اور سب نے ایک جیسا جواب ارشاد فرمایا :-*

*١_ عقلمند کون ہے ؟ جواب - عقل مند وہ ہے جو دنیا کو محبوب نہ رکھے،*
*٢_ امیر کون ہے ؟ جواب- آمیر وہ ہے جو خدا کی تقدیر پر راضی رہے،*
*٣_ زیرک کون ہے ؟ جواب - زیرک وہ ہے جو دنیا کو اپنے آپ پر فریفتہ نہ کرے ،*
*٤_بخیل کون ہے ؟ جو اب - بخیل وہ شخص ہے جو زکوۃ نہ دے،*
*٥_ درویش کون ہے ؟ جواب - درویش وہ ہے جس کے دل میں دنیا کی زیادتی کی خواہش نہ ہو ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-९० ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -61 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ تین چیزیں ✺*

*١__ تین چیزوں پر قابو رکھو - غصہ, زبان , نفس ،*

*٢_ تین چیزوں کا ہمیشہ خیال رکھو - ایمان ، سچائی ، نیکی _,*

*٣_ تین چیزوں کو ہمیشہ یاد رکھو - نصیحت, احسان ، موت _,*

*٤_ تین چیزیں کے لیے لڑو - اسلام، ملک ، حق _,*

*٥_ تین چیزوں کا احترام کرو - استاد ، والدین، قانون _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 90۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -62 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ ولی اللہ بننے کی 7 عادتیں ✺*

*★_ ایک روز خلیفہ ہارون رشید نے لوگوں سے کہا کہ اگر نیک بندے بننا چاہتے ہو تو بچوں جیسی عادات بنا لو، لوگوں نے پوچھا - وہ کیسے ؟ خلیفہ نے کہا کہ بچوں میں سات عادتیں ہوتی ہیں اگر یہ عادتیں بڑوں میں ہوں تو وہ ولی اللہ بن جائیں ، وہ عادات یہ ہیں :-*

*١_ رزق کا غم نہیں کرتے،*
*٢_ مل کر کھاتے ہیں ,*
*٣_ لڑائی کے بعد جلد صلح کر لیتے ہیں ,*
*٤_ اپنے بڑوں سے ڈرتے ہیں ،*
 *٥_ لڑتے ہیں تو دل میں کینہ نہیں رکھتے ,*
*٦_ ذرا سی دھمکی سے رونے لگتے ہیں ،*
*٧_ دشمنی ہمیشہ نہیں رکھتے ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-91 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -63 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ چار چیزیں بری ہیں لیکن چار بدترین ہیں ✺*

*1- نوجوان کا گناہ کرنا برا ہے لیکن بوڑھے کا گناہ کرنا بدترین ہے ،*
*2- جاہل کا دنیا میں مشغول ہونا برا ہے لیکن عالم کا دنیا میں مشغول ہونا بدترین ہے،*
*3_ اللہ تعالی کی اطاعت میں سستی کرنا ہر ایک کے لیے برا ہے لیکن علماء اور طلبہ کے لئے بہت برا ہے،*
*4- مالدار لوگ تکبر کریں تو برا ہے لیکن علماء اور فقراء کریں تو بہت برا ہے،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-92 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -64 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 3 قسم کی آنکھوں پر دوزخ کی آگ حرام ہے ✺*

*1- وہ آنکھ جو اللہ کی رضا مندی کے لئے راتوں کو بے دار رہے ،*

*2- وہ آنکھ جو حرام چیزوں پر نظر ڈالنے سے بند رہے،*

*3- وہ آنکھ جو اپنے گناہوں پر خوف خدا سے روتی ہے،*

*★_حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص اپنے پروردگار کے شوق میں روئے گا اس کا مقام جنت ہے ، جو شخص اپنے گناہوں کو یاد کرکے خوف خدا سے آنسو بہائے گا اللہ اس پر دوزخ کی آگ کو حرام کردے گا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 99۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -65 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ خاموشی میں 8 خوبیاں ہیں ✺*

*★_ بعض حکماء کا قول ہے کہ خاموشی میں آٹھ خوبیاں ہیں جن میں سے ہر ایک خوبی ہزار نیکیوں کے برابر ہے :-*

*١_خاموشی ایسی عبادت ہے جس میں جسم کو کوئی تکلیف نہیں،*
*٢_ خاموشی ایک آرائش ہے جس میں کوئی تکلیف نہیں,*
*٣_ خاموشی انسان کے تمام عیبوں کا پردہ ہے ,*
*٤_ خاموشی ایک قلعہ ہے جس میں کسی نگہبان کی ضرورت نہیں,*
*٥_ خاموشی کی وجہ سے کرامن کاتیبین آرام میں رہتے ہیں'*
*٦_خاموشی ایک قسم کی ہیبت( رعب ) ہے جو بغیر دلیل اور حجت کے ظاہر ہوتی ہے،*
*٧_ خاموشی جاہل کے لیے رازدار اور عالم کے لئے زینت ہے،*
 *٨_ خاموشی ایک ایسی بے نیازی ہے جس میں کسی سے عزر کرنے کی ضرورت نہیں _،*

*📓 انمول جواہرات - ص-97 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -66 ✷*
✯—————————————✯                   
        *✺ 12 انمول نصیحتیں ✺*

*★_ ابو جعفر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :-*

*١_ سب سے زیادہ سچا کلام اللہ تعالی کا کلام ہے,*
*٢_ سب باتوں میں اشرف و اعلٰی ذکر اللہ کا ذکر ہے,*
*٣_ بہت بڑا اندھا پن دل کا اندھا ہونا ہے ,*
*٤_ تھوڑا سا رزق جو کہ ضروریات کے لئے کافی ہو اس زیادہ دولت سے بہتر ہے جو انسان کو بے خبر بنا دے ،*
*٥_ بہت بڑی ندامت یہ ہے کہ قیامت کے دن انسان کے پاس حسرت کے سوا کچھ نہ ہو،* 
*٦_ اعلیٰ درجہ کا غنی وہ ہے جو دل کا غنی ہے ،*

*٧_ دنیا سے ساتھ لے جانے کے لیے سب سے بڑھ کر توشہ تقویٰ اور پرہیز گاری ہے،*
*٨_ تمام گناہوں کا مجموعہ شراب میں ہے،*
*٩_ عورتیں شیطان کا جال ہیں ،*
 *١٠_ جوانی جنون کی ایک شاخ ہے ،*
*١١_ نہایت بدتر کمائی سود کی کمائی ہے،*
*١٢_ بہت بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے,* 

*📓 انمول جواہرات - ص-96 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -67 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ 6 باتوں پر جنت کا ٹکٹ ✺*

*★_ حضرت ابنِ صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا- تم اپنی ذات کے لئے میرے سامنے چھ باتوں کی ذمہ داری لے لو اور میں تمہارے لئے جنت کا ذمہ لیتا ہوں :-*

*١_جب وعدہ کرو تو پورا کرو,*
*٢_ جب بات کرو تو سچ بولو,*
*٣_ اپنی شرمگاہوں کو حرام سے محفوظ رکھوں,*
*٤_ اپنی نگاہوں کو بری نظر سے بند رکھو،*
 *٥_ اپنے ہاتھ پاؤں کو قابو میں رکھو،*
 *٦_اگر تمہارے پاس کوئی امانت رکھے تو ایمانداری سے لوٹاؤ _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-96 بحوالہ تزکرةالواعظین ٣٠١ _*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -68 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ 4 اعمال مشکل ترین مگر اس پر اجر بےانتہا ✺*

*1_ غصے کے وقت معاف کرنا_,*
*٢_ تنگ دستی میں سخاوت کرنا_,*
 *٣_ خلوت میں پاکدامنی اختیار کرنا_,*
*٤_ ایسے شخص کے سامنے کلمہ حق کہنا جس سے خوف ہو یا امید _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 95۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -69 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ 5 آدمیوں سے دور بھاگو ✺*

*★_ حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں:- پانچ آدمیوں سے دور بھاگو _,*

*١_ جھوٹے سے کہ نہ جانے کب دھوکا دے جائے ،*
*٢_ احمق سے کہ تمہارے فائدے کو نقصان سے بدل سکتا ہے،*
*٣_ بخیل سے کہ عین وقت پر دغا دیتا ہے ،*
*٤_ بزدل سے بچوں کہ بزدل بھلا کسی کا کیا ساتھ دے گا ؟*
*٥_ فاسق سے کہ دوست کو ایک لقمہ کی عوض میں بیچ ڈالتا ہے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ٩٥۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -70 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ چار چیزوں کی قدر و قیمت ✺*

*★_ چار چیزوں کی قدر چار قسم کے لوگ پہچان سکتے ہیں:-*

*١_ جوانی کی قدر بوڑھے جانتے ہیں، جنہیں اب جوانی ملنے کی امید نہیں ،*

*٢_ عافیت کی قدر ان کو معلوم ہے جو مصیبت میں گرفتار ہیں,*

*٣_ تندرستی کی قدر بیماروں کو ہوتی ہے ،*

*٤_ زندگی کی قدر کا حال مردوں سے دریافت کرو ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 104۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -71 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ جہنم سے دور لے جانے والی 6 عادتیں ✺*

*1- اللہ کو پہچان کر اس کی عبادت کی،*
*2- شیطان کو پہچان کر اس کی مخالفت کی،*
*3- حق کو پہچان کر اس کے پیچھے چلا،*
*4- باطل کو پہچان کر اس سے بچتا رہا ،*
*5- دنیا کو پہچان کر اسے ترک کر دیا ،*
*6- آخرت کو پہچان کر اس کا طلب گار رہا_,*

*★_ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ اللہ تعالی نے ان لوگوں پر رحم فرمایا جن کے پاس دنیا امانت کے طور پر آئی اور انہوں نے اسے خیانت کے بغیر لوٹا دیا اور اللہ کی بارگاہ میں بہت تیزی سے روانہ ہوئے _,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- 103۔مکاشفتہ القلوب229,*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -72 ✷*
✯—————————————✯                   
*✺ روزی میں برکت والی 5 باتیں ✺*

*★_ جو شخص پانچ چیزوں کا ہمیشہ پابند رہےگا تو اس شخص کے نیک اعمال میں پہاڑوں کی مانند اضافہ کیا جائے گا اور خداوند قدوس اس کی روزی میں برکت اور وسعت پیدا کرتا ہے :-*

*١_ پہلا وہ شخص جو کہ صدقہ ادا کرنے کی پابندی کرتا ہے چاہے کم صدقہ ہو یا زیادہ،*
*٢_ دوسرے وہ شخص جو کہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کرتا ہوں ہو ،*
*٣_ تیسرے وہ شخص جو کہ راہ خدا میں چلنے کی پابندی کرتا ہو _,* 
*٤_ چوتھا وہ شخصی جو ہمیشہ باوضو رہتا ہے اور پانی کے استعمال میں فضول خرچی نہیں کرتا ،*
*٥_ پانچواں وہ شخص جو کہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرتا ہے _,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- ۔103،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -73 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ قیامت کے دن عرش الہی کے نیچے رہنے والے تین خوش نصیب ✺*

*★_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین (خوش نصیب) شخص قیامت کے دن عرش الہی کے نیچے سایہ میں ہونگے :-*

*١_ سب سے پہلے صلہ رحمی کرنے والا شخص کہ اس کی زندگی میں خیر و برکت ہوتی ہے اور اس کی روزی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی قبر میں وسعت کر دی جاتی ہے ،* 

*٢_ دوسرے وہ خاتون جس کا شوہر یتیم بچوں کو چھوڑ کر فوت ہوگیا ہوں اور یہ خاتون ان کی دیکھ بھال کرتی ہو یہاں تک کہ خداوند قدوس نے ان یتیموں کی پرورش کر دی ہو _,*

*٣_ تیسرے وہ شخص کہ جس نے کھانا بنایا اور اس نے غریب غرباء اور مساکین کی دعوت کی _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-102 بحوالہ تنبیہ الغافلین ٢٢٤ ۔،*               
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -74 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ قیامت کے دن نجات اور رہائی کی 9 صورتیں ✺*

*1- اپنی زبان کو محفوظ رکھو ،*
*2- دنیا کے اعمال کو آخرت کے عمل میں داخل نہ کرو ،*
*3- ان پر اپنے آپ کو فضیلت اور برتری نہ دو ،*

*4- اپنی مجلس میں مغرور اور متکبر بن مت بیٹھو تاکہ لوگ تمہاری بدخلقی کی وجہ سے تم سے دور ہوں ،*
*5- اپنے ان بھائیوں کی غیبت نہ کرو جو مسلمان ہیں اور قرآن پڑھنے والے ہیں،*
*6- اپنے مسلمان بھائیوں کو گنہگار سمجھ کر اپنی پاکدامنی کا ثبوت نہ دو ،*

*7- ایک شخص کے سامنے دوسرے شخص سے سرگوشی نہ کرو ،*
*8- اپنے آپ کو لوگوں سے بڑا نہ جانو ،*
*9- دو آدمیوں میں پھوٹ نہ ڈالو _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 101۔،*          
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -75 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ ایمان کو بنانے والے تین کام _ ✺*

*★_ حضرت عمار بن یاسر فرماتے ہیں کہ جس کسی نے اپنے اندر تین باتیں پیدا کیں، اس نے اپنے اندر مکمل ایمان بنایا، وہ تین باتیں یہ ہیں :-*

*١_ ناداری اور تنگی کے باوجود راہ خدا میں خرچ کرنا،*
*٢_ اپنی ذات اور اپنے نفس کے ساتھ انصاف سے کام لینا ،*
*٣_ مخلوق خدا میں سلام کو عام کرنا اور سلام کو رواج دینا ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-104 ۔،*  
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -76 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ تین پسندیدہ باتیں ✺*

*★_ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ خداوند تعالی کو تین باتیں سب سے زیادہ پسند ہیں :-*

*١_ طاقت کے باوجود دوسرے کو معاف کر دینا،*

*٢_ غصے میں بھی اعتدال پر قائم رہنے والا ،*.

*٣_ مخلوق کے ساتھ رحم دلی کا معاملہ کرنا اور جو شخص خداوند تعالٰی کی مخلوق پر شفقت و مہربانی کرتا ہے خداوند تعالٰی اس کے ساتھ شفقت کا معاملہ فرماتے ہیں ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٠٤ ، تنبیہ الغافلین ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -77 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ حضرت آدم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو 5 نصیحتیں ✺*

*★_ حضرت آدم علیہ السلام نے اپنے بیٹے شیث علیہ السلام کو پانچ باتوں کی وصیت کی اور فرمایا کہ اپنی اولاد کو بھی یہی وصیت کرنا:-*

*١_ عارضی دنیا پر مطمئن نہ ہو نا میں جادوانی جنت میں مطمئن تھا اللہ تعالی نے مجھے وہاں سے نکال دیا،*

*٢_عورتوں کی خواہشات پر کام نہ کرنا میں نے اپنی بیوی کی خواہش پر شجر ممنوعہ کھا لیا اور شرمندگی اٹھائی،*

*٣_ہر ایک کام کرنے سے پہلے اس کا انجام سوچ لو, اگر میں انجام سوچ لیتا تو جنت سے نہ نکالا جاتا,*

*٤_جس کام میں تمہارا دل مطمئن نہ ہو اس کام کو نہ کرو کیونکہ جب میں نے شجر ممنوعہ کھایا تو میرا دل مطمئن نہیں تھا مگر میں اس کے کھانے سے باز نہ رہا,*

*٥_کام کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا کرو کیوں کہ اگر میں فرشتوں سے مشورہ کر لیتا تو مجھے یہ تکلیف نہ اٹھانی پڑتی ،* 

*📓 انمول جواہرات - ص- 105 ، مکاشفتہ القلوب٩١ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -78 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ پانچ باتوں میں دل کا علاج ہے ✺*

*★_ فرماتے ہیں کہ پانچ چیزیں قلب کی دوا ہیں :-*

*١_ تلاوت قرآن پاک _,*
*٢_ پیٹ کو مال حرام سے خالی رکھنا،*
*٣_ رات میں خداوند تعالی کی عبادت کرنا,*
*٤_ صبح کے وقت خوف خداوندی سے رونا، دعائیں مانگنا ،*
*٥_نیک لوگوں کی مجلس اختیار کرنا اور بری صحبت سے بچنا ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- १०५,۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -79 ✷*
✯—————————————✯    
 *✺ تین خوبیوں پر ہمیشہ جمے رہو ✺*

*★_ حضرت محمد بن کعب قرظی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تین خصلتیں اس قسم کی ہیں کہ جن میں سے کوئی ایک بھی کسی حالت میں نہیں چھوڑنی چاہیے :-*

*١_ کسی پر کبھی ہرگز ہرگز زیادتی نہ کرنا، اس لیے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :- "_.. یہ تمہاری سرکشی تمہارے واسطے وبال ہونے والی ہے_,*

*٢_ کسی شخص کے خلاف سازش نہ کرو، ارشاد باری تعالیٰ ہے:- "_ اور بری تدبیروں کا وبال ان تدبیر کرنے والوں پر ہی پڑتا ہے _,*

*٣_ کبھی بھی عہد کی خلاف ورزی نہ کروں کرو اور نہ کبھی معاہدہ توڑو , اس لیے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:- "_ پھر جو شخص عہد توڑے گا تو اس کے عہد توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا _,"*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٠٦۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -80 ✷*
✯—————————————✯    

          *✺ دنیا تین دن ہے ✺*

*★_ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قول ہے، دنیا تین دن ہے :-*

*١_ ایک گذشتہ دن جس میں سے کوئی چیز تیرے ہاتھ میں نہیں ہے ،*

*٢_ ایک آئندہ دن جس کے بارے میں تو نہیں جانتا کہ تو اس کو پالے گا یا نہیں ،*

*٣_ ایک آج کا دن جس میں تم موجود ہو اس کو غنیمت جانو _،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١١٠۔،*

┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -81 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ پانچ صفات پر پانچ نعمتوں کا نزول ✺*

*★_ اللہ تعالی جس کو پانچ صفات عطا عطا کرتا ہے تو اس کو ساتھ ہی پانچ نعمتیں بھی عطا کرتا ہے :-*

*١_ جس کو اللہ تعالی شکر کرنے کی توفیق دیتے ہیں اس کی نعمتوں میں اضافہ فرما دیتے ہیں ،*

*٢_جس کو دعا مانگنے کی توفیق نصیب فرماتے ہیں اس کے لیے قبولیت بھی مقدر فرماتے ہیں ,*

*٣_ جس کو استغفار کی توفیق بخشتے ہیں تو اس کے لیے معافی لازم کر دیتے ہیں,*

*٤_جس کو توبہ کی توفیق عنایت فرماتے ہیں اس کو شرف قبولیت بھی دیتے ہیں ,*

*٥_ جس کو صدقہ کی توفیق دیتے ہیں اس کے لئے قبولیت کا سامان کر دیتے ہیں ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-111 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -82 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ مصیبت کے وقت چار نعمتیں ✺*

*★_ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم جب بھی میں کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا تھا تو اللہ تعالی کی مجھ پر چار نعمتیں اترتی تھی:-*

*١_ وہ مجھ کو گناہ سے باز رکھتی تھی ،*
*٢_اس کی وجہ سے میں ثواب کی امید رکھتا تھا,*
*٣_وہ مجھ کو اللہ تعالی کی رضا سے محروم نہیں رکھتی تھی,*
*٤_اس کی وجہ سے مجھ کو سب سے بڑی مصیبت معلوم ہو جاتی,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- 112۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -83 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ دو مبارک قدم ✺*

*★_ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ سے نقل ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- خداوند قدوس کو بندے کے دو قدم سے زیادہ کوئی قدم پسند نہیں :-*

*١_ ایک تو وہ قدم جو کہ نماز کے فرض کے ادا کرنے کے واسطے چلتا ہے ،*

*٢_ دوسرا قدم وہ جو کہ کسی عزیز و اقارب سے ملاقات کے لئے انسان اٹھاتا ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-113 تنبیہ الغافلین 224 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -84 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ ابدالوں کی 7 حکمت بھری باتیں ✺*

*★_١_ جو شخص باتونی ہو اس کا دل بیدار نہیں ہو سکتا_,*
*٢_ جو پیٹو ہو وہ صاحب حکمت نہیں ہو سکتا _,*
*٣_ جاہل کا دل زندہ نہیں ہوتا_,*
*٤_ دنیا سے محبت رکھنے والا حسن خاتمہ والا نہیں ہو سکتا_,*
*٥_ لوگوں کو کثرت سے ملنے والا عبادت کی حلاوت سے محروم ہوتا ہے،*
*٦_ لوگوں کی رضا کا طالب اللہ تعالی کی رضا کے حصول سے محروم ہوتا ہے_,*
*٧_ظالم سے صحبت رکھنے والا دین پر سیدھا چلنے والا نہیں ہو سکتا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 115۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -85 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ بھلائی میں شمار ہونے والی چھ عدتیں ✺*

*١_ اللہ تعالی کے راستے میں جدوجہد کرنا ،*
*٢_ جس روز بادل چھائے ہوئے ہو یا فرمایا کہ گرمی والے روز نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں جلدی پہنچنا،*
*٣_ حق پر ہونے کے باوجود کسی سے جھگڑا نہ کرنا ،*
*٤_ گرمیوں میں روزہ رکھنا،*
*٥_ مصیبت پر صبر جمیل سے کام لینا ,*
*٦_ موسم سرما میں بہتر طریقے سے یعنی سنن و مستحبات وضو کی رعایت کر کے وضو کرنا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١١٦۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -86 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ حضرت لقمان رحمۃ اللہ کی 9 نصیحتیں ✺*

*★_ حضرت لقمان رحمۃ اللہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا کہ 9 چیزوں پر پابندی سے عمل کرو :-*

*١_ اپنے مردہ دل کو یاد خدا سے زندہ رکھ ،*
*٢_ مسکینوں کے پاس اٹھا بیٹھا کرو ،*
*٣_ خاندان نبوت کا احترام کرو،*
*٤_ بے سہارا لوگوں کا سہارا بنو ،*
*٥_ غلاموں کو خرید کر آزاد کرو ،*
*٦_ اجنبی لوگوں کو ٹھکانا دو ،*
*٧_ غریبوں کی مدد کرو تاکہ وہ کسی سے مانگنے کے محتاج نہ رہیں ،*
*٨_ أہل شرافت کی تعظیم کرو ،*
*٩_ مالداروں اور بادشاہوں کی مجلسوں سے دور رہو ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -87 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ نیک بختی کی 5 علامت ✺*

*★_ حضرت فضیل بن عیاض رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ نیکی کی پانچ نشانیاں ہیں :-*

*١_ قلب میں یقین,*
*٢_ دین میں پرہیزگاری،*
*٣_ دنیا سے بے توجہی,*
*٤_ نگاہوں میں شرم و حیا,*
*٥_ جسم میں انکساری اور عاجزی،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-122 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -88 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ بد نصیبی کی 5 نشانیاں ✺*

*★_ حضرت فضیل بن عیاض رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ بد نصیبی کی پانچ نشانیاں ہیں :-*

*١_ دل سخت ہوتا ہے,*
*٢_ شرم وحیاء کی کمی ،*
*٣_ دنیا سے بے توجہی نہ ہونا,*
*٤_ نگاہوں میں جمود ہونا کہ کبھی خدا کے خوف سے رونا نہ آتا ہو،*
*٥_ دنیا سے بہت زیادہ توقعات وابستہ رکھنا،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-122 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -89 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 4 چیزیں دل کوتاریک کرتی ہیں ✺*

*★_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا - چار چیزیں دل کو تاریک کر دیتی ہیں :-*

*١_ حرام حلال کی پرواہ کیے بغیر پیٹ بھرنا،*
 *٢_ ظالم لوگوں کی صحبت اختیار کرنا ،*
*٣_ گزشتہ گناہوں کو بھول جانا،*
*٤_ لمبی امیدیں باندھنا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٢٥۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -90 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ انسان کے 4 دشمن کون ؟ ✺*

*★_ حضرت فقیہ سمرقندی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تم لوگ اچھی طرح سے یہ بات جان لو کہ تمہارے چار دشمن ہیں اور ان تمام کے ساتھ جہاد کرنے کی ضرورت ہے،*

*١_دنیا - ان میں سے ایک دشمن دنیا ہے جو کہ بہت ہی دھوکے باز اور مکار ہے،*

*٢_ نفس - اور تمہارا دوسرا دشمن اپنا نفس ہے جو کہ ایک بدترین دشمن ہے،*

*٣_شیطان - تمہارا تیسرا دشمن شیطان ہے، اس سے بہت زیادہ بچو کہ یہ شیطان جن سے بھی زیادہ خطرناک ہے اس لیے کہ شیطان جن کے وسوسے سے ہی تکلیف پہنچاتا ہے،*

*٤_ حاسد - حاسد وہ برا ساتھی ہو جو کبھی دوشت کی شکل میں ہوتا ہے کبھی دشمن کی شکل میں، وہ ہمیشہ تمہارے واسطے اس قسم کے ہیلوں کی تلاش میں رہتا ہے کہ جس کے ذریعے تجھے نقصان پہنچا سکے، ایسے شخص سے تحائف اور حسن اخلاق کے ذریعے جہاد بہتر ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 130۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -91 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 5 قسم کے اندھیرے اور ان کے چراغ ✺*

*★_ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پانچ قسم کے اندھیرے ہیں اور ان اندھیروں کو دور کرنے کے لیے پانچ قسم کے چراغ ہیں :-*

*١_ دنیا کی محبت اندھیرا ہے اور اس کا چراغ پرہیزگاری ہے ،*
*٢_ گناہ اندھیرا ہے اور توبہ اس کے لئے چراغ ہے،*

*٣_ آخرت اندھیرا ہے اور عمل صالح اس کے لیے چراغ ہے،*

*٤_ پل صراط اندھیرا ہے اور صحیح یقین اس کے لئے چراغ ہے ،*

*٥_ قبر اندھیرے کا گھر ہے ، کلمہ لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰهِ‎ اس کا چراغ ہے،*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٣٢ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -92 ✷*
✯—————————————✯    
                        *✺ __ یاد کر لینا ..... ✺*

*★_ جب تمہیں لگے کہ صبر کرنا مشکل ہو رہا ہے تو یاد کر لینا کہ اللہ صبر کرنے والو کے ساتھ ہے_,*

*"★_ جب کبھی خود کو ناقابل برداشت تکلیف میں محسوس کرو تو یاد کر لینا کہ اللہ کسی کو اس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا_,"*

*"★_ جب کبھی مشکلات کی وجہ سے پریشانی آ گھیرے تو یاد کر لینا کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے_,"*

*"★_ کبھی خود کو اکیلا محسوس کرو تو یاد کر لینا کہ اللہ کہتا ہے جہاں کہیں بھی تم ہو میں تمہارے ساتھ ہوں_,"*

*"★_ جب کبھی کسی خواہش اور چاہت کا مکمل ہونا ناممکن لگے تو یاد کر لینا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے _,"*
 
*📓 انمول جواہرات - ص-١٣٢ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -93 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ انسان کو ٦ چیزیں دعوت دیتی ہیں ✺*

*★_ جناب خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا :-*

*١_ ملعون ابلیس تجھے ترک دین کی دعوت دیتا ہے،*
*٢_ نفس پلید تجھے گناہوں کی دعوت دیتا ہے,*
*٣_ ہوائے نفس تجھے شہوت کی دعوت دیتی ہے،*
*٤_ دنیا تجھے ترکے آخرت کی دعوت دیتی ہے,*
*٥_ اعضای بدن تجھے گناہوں کی دعوت دیتے ہیں،*
*٦_ خدائے ذولجلال تجھے جنت و مغفرت کی دعوت دیتا ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٣٣ ۔،*                 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -94 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ جس نے ٦ کا حکم مانا وہ ٦ چیزیں کھو بیٹھے گا ✺*

*١_ جس نے ابلیس کا کہا مانا اس کا دین جاتا رہا ،*
*٢_ جس نے نفس کا کہا مانا اس کی روح جاتی رہی,*
*٣_ جس نے ہوائے نفس کا کہا مانا اس کی عقل جاتی رہی،*
*٤_ جس نے دنیا کا کہا مانا اس کی آخرت جاتی رہی،* 
*٥_ جس نے اعضاء بدن کا کہا مانا اس کی جنت جاتی رہی،*
*٦_ جس نے اللہ تعالی کا کہا مانا اس کی برائیاں جاتی رہیں اور تمام بھلائیاں آتی رہیں,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٣٤۔،*             
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -95 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 6 چیزوں کو 6 چیزوں میں چھپایا گیا ✺*

*1- اللہ تعالی نے خوشی کو بندگی میں پوشیدہ رکھا ہے ،*
*2- اللہ تعالی نے غصہ کو گناہوں میں پوشیدہ رکھا ہے،*
*3- اللہ تعالی نے اسم اعظم کو قرآن میں پوشیدہ رکھا ہے،*

*4-اللہ تعالی نے لیلۃ القدر کو ماہ رمضان میں پوشیدہ رکھا ہے،*
 *5- اللہ تعالی نے صلاۃ الوسطیٰ کو باقی نمازوں میں پوشیدہ رکھا ہے ،*
*6- اللہ تعالی نے قیامت کے دن کو باقی دنوں میں پوشیدہ رکھا ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 134۔،*    
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -96 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 4 چیزوں کو تھوڑا نہ سمجھو ✺*

*★_ علماء کرام فرماتے ہیں کہ چار چیزوں کو تھوڑا نہ سمجھو :-*

*١_ قرض ،*
*٢_ مرض ,*
*٣_ دشمنی ،*
*٤_ آگ _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٣٤ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -97 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 5 چیزوں کو 5 کی جگہ رکھا ہے ✺*

*★_ مروی ہے کہ اللہ تعالی نے پانچ چیزوں کو پانچ جگہوں پر رکھا ہے :-*

*١_ عزت کو اللہ کی فرماں برداری میں،*
*٢_ ذلت کو گناہ میں،*
*٣_ دفع مصیبت کو رات کی نماز میں،*
 *٤_ حکمت کو کھالی پیٹ میں،*
*٥_ مالداری کو کم پر راضی رہنے میں ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-135 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -98 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ ٨ انمول موتی ✺*

*★_ حکماء فرماتے ہیں کہ دنیا آٹھ چیزوں سے قائم ہے :-*

*١_ خدا کی رحمت سے,*
*٢_ رسول کی رسالت سے,*
*٣_ حکماء کی حکمت سے ,*
*٤_ عابدوں کی عبادت سے ،*
*٥_ عالموں کی نصیحت سے ،*
*٦_ بادشاہوں کی عدالت سے,*
*٧_ بہادروں کی شجاعت سے،*
*٨_ کریموں کی سخاوت سے,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- ۔135،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -99 ✷*
✯—————————————✯    
*✺10 خصلتیں 10 آدمیوں سے اللہ پاک کو پسند نہیں ✺*

*★_ دس خصلتیں دس قسم کے آدمیوں سے اللہ پاک کو پسند نہیں ہیں :-*

*١_ بخل مالداروں سے ،*
*٢_ تکبر فقیروں سے ،*
*٣_ طمع عالموں سے,*
*٤_ بے حیائی عورتوں سے,*
*٥_ حب دنیا بوڑھوں سے،*
*٦_ سستی جوانوں سے ,*
*٧_ ظلم بادشاہوں سے،*
*٨_ بزدلی غازیوں سے،*
*٩_ خود پسندی زاہدوں سے,* 
*١٠_ ریاکاری عابدوں سے _،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 135۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -100 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 10 چیزیں 10 چیزوں کو کھا جاتی ہے ✺*

*1- نیکی بدی کو ،*
*2_ تکبر علم کو،*
*3_ توبہ گناہ کو,*
 *4- جھوٹ رزق کو،*
 *5- عدل ظلم کو،*
 *6- غم عمر کو،*
*7- صدقہ بلا و مصیبت کو ،*
*8- غصہ عقل کو،*
*9- پشیمانی سخاوت کو،*
*10- غیبت اعمال کو ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-136 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -101 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 4 باتیں ظاہر میں فضیلت ہیں لیکن حقیقت میں فرض ہیں ✺*

*★_ علماء فرماتے ہیں کہ چار باتیں جن کا ظاہر فضیلت ہے لیکن ان کا باطن فرض ہے :-*

*١_ نیک لوگوں کے ساتھ میل جول فضیلت ہے لیکن ان کی اقتدا فرض ہے ،*

*٢_ قرآن پاک کی تلاوت کرنا فضیلت ہے لیکن اس کے مطابق عمل کرنا فرض ہے،*

*٣_ قبروں کی زیارت فضیلت ہے لیکن موت کی تیاری فرض ہے،*

*٤_ مریض کی عیادت فضیلت ہے لیکن اس سے وصیت لینا فرض ہے،*

*📓 انمول جواہرات - ص-137 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -102 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ 6 چیزوں کی تلاش کا حکم ✺*

*★_ جو شخص چھ چیزیں تلاش کرے اس نے جنت کی تلاش میں اور جنت کو حاصل کرنے اور دوزخ سے محفوظ رہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :-*

*١_ جس شخص نے معرفت الہی حاصل کی اور اس کی فرمانبرداری اختیار کی،*

*٢_ جس شخص نے شیطان کو پہچان لیا اور اس کو ناراض کیا،*
*٣_ جس شخص نے سچائی کی پہچان حاصل کر لی اور سچائی کو قبول کرلیا،*
*٤_ جس شخص نے باطل کو پہچان لیا اور اس کو ترک کردیا,*
 *٥_ جس شخص نے آخرت کی معرفت حاصل کرلی ,*
*٦_ جو شخص طلب آخرت میں مشغول ہو گیا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-136 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -103 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ دور سے جنت کی مہک پانے والے ٤ خوش نصیب ✺*

*★_ فرمایا کہ چار قسم کے لوگوں کو جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی راہ سے آئے گی :-*

*١_ وہ شخص جس کے بال بچے زیادہ ہوں اور وہ رات دن محنت و مشقت کر کے ان کے لیے کسب حلال سے روٹی کمائیے،*

*٢_ وہ عورت جو شوہر کو حق مہر معاف کر دے ،*

*٣_ وہ شخص جو گناہ کے بعد سچے دل سے توبہ کرلے اور توبہ کے حالت میں فوت ہو جائے ،*

*٤_ وہ شخص جو اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہو اور خدمت گزار ہو _,* 

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٣٩ بحوالہ تزکرہ واعظین ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -104 ✷*
✯—————————————✯    
*✺ چار بری خصلتیں ✺*

*★_ بعض علماء کا قول ہے کہ جس شخص میں چار حصلتی ہوگی وہ ہر قسم کی خیر و نیکی سے محروم رہے گا :-*

*١_ اپنے سے کمزور پر ظلم کرنا،*
 
*٢_ ماں باپ کی نافرمانی کرنا,*

*٣_ غریب آدمی کو اس کی تنگدستی کی وجہ سے حقیر جاننا ,*

*٤_ مالدار کی عزت صرف اس کے مال و دولت کی وجہ سے کرنا،*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٣٩۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -105 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 5 موقعوں پر جلدبازی سنت ہے ✺*

*★_ حضرت حاتم الاصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جلد بازی شیطان کا کام ہے مگر پانچ موقعوں پر جلد بازی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے:-*

*١_ جب مہمان آ جائے تو اس کا فور اکرام کیا جائے ،*
*٢_ جب لڑکی بالغ ہو جائے تو فوراً نکاح کیا جائے،*
*٣_جب کبھی گناہ ہو جائے تو فورا توبہ کی جائے,*
*٤_ قرض کی ادائیگی کا جب وقت آ جائے تو فوراً ادا کیا جائے،*
*٥_ جب کوئی فوت ہو جائے تو فوراً اس کو نہلا کر کفن دفن کا انتظام کیا جائے ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-140 ۔،* 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -106 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ ہلاک کر دیے والی 3 چیزیں ✺*

*١_ حرص و طمع میں گم رہنا،*

*٢_ نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا،*

*٣_ بندے کا اپنے آپ پر فخر کرنا ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-141 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -107 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 6 چیزوں کے بدلے جنت کی ضمانت ✺*

*١_ جس وقت گفتگو کرو تو سچی گفتگو کرو ,*
*٢_ جس وقت کسی سے وعدہ کرو تو پورا کرو,*
 *٣_ نگاہوں کو نیچی رکھو,*
*٤_ اپنی شرمگاہ کی پوری طرح حفاظت کرو,*
*٥_ جب کوئی شخص تمہارے پاس کوئی چیز امانت رکھے تو اس کی امانت ادا کرو ،*
*٦_ اپنے ہاتھوں کو زیادتی کرنے سے باز رکھو یعنی شخص پر زیادتی نہ کرو _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٤٣ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -108 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ دعا قبول نہ ہونے کی 10 وجوہات ✺*

*★_ حضرت ابراہیم بن ادہم رحمتہ اللہ علیہ سے لوگوں نے دریافت کیا - اے حضرت خدا کا فرمان ہے کہ تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار کو قبول کروں گا لیکن ہم پکارتے ہیں اور ہماری پکار قبول نہیں ہوتی، اس کی کیا وجہ ہے ؟، آپ نے جواب میں فرمایا - تم لوگوں کے دل دس چیزوں کے سبب مردہ ہو گئے ہیں :-*

*١_ تم نے اللہ کو پہچانا اور پھر اس کا حق ادا کرنا بھول گئے،*
*٢_ تم نے قرآن کو پڑھ لیا اور اس پر عمل کرنا بھول گئے,*
*٣_ تم نے دعویٰ کیا شیطان کی دشمنی کا اور پھر اس سے دشمنی کرنا بھول گئے،*
 *٤_ تم نے دعویٰ کیا محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اور پھر سنت پر عمل کرنا بھول گئے،*
*٥_ تم نے دعویٰ کیا حب جنت کا اور پھر اس کے لیے عمل کرنا بھول گئے،*

*٦_تم نے دعویٰ کیا خوف دوزخ کا اور پھر گناہوں سے پرہیز کرنا بھول گئے،*
*٦_ تم نے دعویٰ کیا کہ مرنا حق ہے اور پھر موت کی تیاری کرنا بھول گئے,*
*٧_ تم نے غیروں کے عیب تلاش کیے اور اپنے عیبوں کو بھول گئے ،*
*٩_ تم نے اللہ پاک کا رزق کھایا اور اس کا شکر ادا کرنا بھول گئے ،*
*١٠_ تم نے اپنے مردوں کو دفن کیا اور ان سے عبرت لینا بھول گئے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-145 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -109 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 3 چیزیں ایمان کی علامتوں میں سے ہیں ✺*

*١_ دشواریوں کے باوجود بھرپور طہارت حاصل کرنا ,*
*٢_ فرائض کے وقت دل کا کانپنا حتیٰ کہ فرض کو ادا کر دے،*
*٣_ ہر گناہ کے وقت توبہ کر لینا تاکہ گناہوں پر مصر نہ ہو ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٤٥ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -110 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ قرآنی معلومات -١ ✺*

*★_ قرآن میں سات منزلیں، تیس پارے اور ایک سو چودہ سورتیں ہیں، ان میں سے 92 مکی اور 22 مدنی ہیں , پانچ سو چھپن رکوع اور چھے ہزار چھ سو چھیاسٹھ آیات ہیں ،*

*★_ پچیس پیغمبروں کے اسمائے گرامی قرآن مجید میں آئے ہیں، سب سے زیادہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام ہے ، محمد چار مرتبہ ، گیارہ مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اے نبی اور 23 جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فقط نبی کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے ، دو مرتبہ محمد رسول اللہ کے الفاظ آئے ہیں_,"* 

*"_ باقی اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-146 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -111 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ قرآن کی معلومات -٢ ✺*

*"★_قرآن کی 7 منزیل یہ ہے: -*

 *1_ منزل سورہ الفاتحہ (1) سے سورہ النساء (4)۔*

 *2_ منزل سورہ المائدہ (5) سے سورہ التوبہ (9)۔*

 *3_ منزل سورہ یونس (10) سے سورہ النحل (16)۔*

 *4_ منزل سورہ ال اسراء (17) سورہ ال فرقان (25)۔*

 *5_ منزل۔ سورہ الشعراء (26) سورہ یٰسین (36) ،*

 *6_ منزل سورہ الصافات (37) سے سورہ حجرات (49)۔*

 *7_ منزل سورہ ق (50) سے سورہ الناس (114)۔*

*📓 انمول جواہرات - ص- 146۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -112 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ قرآنی معلومات -٣ ✺*

*★_ حقوق اللہ کے متعلق 193 آیات ہیں اور حقوق العباد کے متعلق 673 آیات ہیں ،*

*★_ 90 سے زیادہ مرتبہ مسلمان کو نماز کا حکم دیا گیا ہے، 150 سے زیادہ مرتبہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم ہے،* 

*★_ 70 سے زیادہ مرتبہ دعا مانگنے کو کہا گیا ہے, علم سے متعلق الفاظ 140 آیات میں آئے ہیں , سات سو پچاس750 آیات کا تعلق سائنس کے مضامین سے ہے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 146۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -113 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ عقلمند کی تین نشانیاں ✺*

*★_ حضرت یحییٰ بن معاذ کا قول ہے کہ کامیاب عقلمند وہ شخص ہے جو تین کام انجام دے :-*

*١_ اول یہ کہ اس سے قبل کہ دنیا اس سے بیزار ہو جائے، یہ شخص خود ہی دنیا ترک کر دے،*

*٢_ دوسرے قبر میں جانے سے قبل قبر میں پیش آنے والی زندگی کی تیاری میں مشغول ہو جائے،*

*٣_ تیسرے یہ کہ اپنے پروردگار سے ملاقات سے قبل اس کو رضا مند کر لے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 146۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -114 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ غور وفکر کی 5 اقسام ✺*

*"_علماء کرام فرماتے ہیں کہ غور وفکر پانچ قسم کا ہوتا ہے۔*

*"_١- اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں غور وفکر ، اس سے الله تعالٰی کی وحدانیت اور یقین صحیح پیدا ہوتا ہے۔*

 *_٢- اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں غور وفکر ، اس سے الله تعالٰی سے محبت پیدا ہوتی ہے۔*

*_٣- الله تعالٰی کے وعدوں میں غور وفکر، اس سے الله تعالٰی کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔*

*_٤- اللہ تعالٰی کی وعیدوں میں غور وفکر، اس سے الله تعالٰی کا خوف پیدا ہوتا ہے۔*

*_٥- اپنی اطاعت خداوندی کی کمی میں غور وفکر، اس سے اللہ تعالٰی سے حیاء پیدا ہوتی ہے۔*

*📓 انمول جواہرات - ص-147 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -115 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 4 نا پسندیدہ چیزیں ✺*

*★_ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ چار اشیاء سخت ناپسندیدہ ہیں، جس کی تفصیل یہ ہے :-*

*١_ نماز سے فراغت سے قبل ہی اپنی پیشانی صاف کرنے لگے،*

*٢_ اذان سننے کے بعد مؤذن کی اذان کا جواب نہ دے ،*

*٣_ جس وقت میرا نام لیا جائے تو مجھ پر درود شریف نہ بھیجے ،*

*٤_ کوئی شخص بلا ضرورت شرعی کھڑے کھڑے پیشاب کرے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٤٧, تنبیہ الغافلین ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -116 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 14انمول نصیحتیں ✺*

*★_ حضرت وہب بن منبہ رحمت اللہ نے چودہ نصیحتیں فرمائیں جو یہ ہیں :-"*

*١_ جو شخص چاہتا ہے کہ وہ تخت رحمان کے سائے تلے ہو وہ زہد اختیار کرے،*

*٢_ جو شخص چاہتا ہے کہ وہ فقیہ اور عالم ہو وہ خشوع زیادہ اختیار کرے،*

*٣_ جو شخص چاہتا ہے کہ فرشتے اس کی زیارت کریں وہ اپنے آپ کو پرہیزگار بنائے،* 

*٤_ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا گھر جنت کے درمیان ہو وہ رات دن ذکر اللہ میں مشغول رہے،*

*٥_ جو شخص چاہتا ہے کہ وہ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہو, وہ خالص توبہ کرے ،*

*٦_جو شخص چاہتا ہے کہ وہ دولت مند ہو جائے وہ اللہ تعالی کی تقسیم پر راضی ہو جائے،*

*٧_ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے حساب میں کمی ہو وہ اپنے نفس اور بھائیوں کو نصیحت کرے،*

*٨_ جو شخص چاہتا ہے کہ اہل حکمت ہو جائے وہ جہان دل کا عالم ہو جائے،*

*٩_ جو شخص چاہتا ہے کہ لوگوں میں سلامتی سے رہے وہ دنیا میں صرف یہی یاد کرے کہ میں کس واسطے پیدا ہوا اور کس چیز سے بنایا گیا ہوں،*

*١٠_ جو شخص چاہتا ہے کہ وہ فردوس اور اس کی ہمیشہ رہنے والی نعمتیں حاصل کرے وہ اپنی زندگی دنیا کے فسادوں میں ضائع نہ کرے،*

*١١_ جو شخص چاہتا ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں میں جنت اس کو نصیب ہو وہ سخاوت کرتا رہے کیونکہ سخی جنت کے قریب اور آگ سے بعید ہوتا ہے،*

*١٢_ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا دل مکمل روشن اور منور ہوجائے وہ ہمیشہ فکر اور عبرت حاصل کرتا رہے،* 

*١٣_ جو شخص چاہتا ہے دنیا و آخرت دونوں میں شرف حاصل ہو وہ آخرت کو دنیا پر ترجیح دے،* 

*١٤_ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا ندن صابر اور زبان ذاکر اور قلب خاشع ہو وہ ذکر اللہ کے ساتھ مسلمین اور مسلمات مومنین اور مومنات کے لیے استغفار اور بخشش کی دعا مانگتا رہے ،* 

*📓 انمول جواہرات - ص- 153۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -117 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ علم کا نفع 3 چیزوں پر عمل کرنے میں ہے ✺*

*★_ بنی اسرائیل میں ایک شخص نے علم کے یعنی کتابوں کے 80 صندوق جمع کیے لیکن کبھی بھی اس کو ان سے استفادہ کا موقع نہ ملا, اللہ تعالی نے اس زمانے کے نبی کی طرف وحی بھیجی کہ اس علم جمع کرنے والے سے کہہ دو کہ اگر تو اس سے بھی زیادہ علم جمع کر لے تو تجھے اس وقت تک نفع نہ دے گا جب تک تو تین چیزوں پر عمل نہ کر لے :-* 

*١_ تو دنیا سے محبت نہ کر اس لیے کہ یہ مومنین کی قیام گاہ نہیں ہے،*

*٢_ تو شیطان کا ساتھی نہ بن کیونکہ وہ مومنین کا دوست نہیں ہے،*

*٣_ تو کسی کو تکلیف مت دے کیونکہ یہ مومنین کا طریقہ و عادت نہیں ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-154 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -118 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ پڑوسی کے پڑوسی پر 9 حقوق ✺*

*★_ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ پڑوسی کا کیا حق ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-*

*١_ جب وہ تم سے قرض مانگے تو اسے قرض دو،*
*٢_ جب وہ تمہیں دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو،*
*٣_ اگر وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو ,*

*٤_ وہ تم سے مدد مانگے تو اس کی مدد کرو،*
*٥_ وہ مرجائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو,*
*٦_ اسے کوئی نعمت ملے تو مبارک باد دو،*

*٧_ وہ کسی مصیبت میں پڑ جائے تو اس کے ساتھ اظہار ہمدردی کرو،*
*٨_ اگر گھر سے غائب ہو تو اس کے گھر اور اہل و عیال کی حفاظت کرو ،*
*٩_ تمہاری ہانڈی کی مہک اسے تکلیف نہ دے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اس میں سے اسے بھی ہدیہ بھیجو_,* 

*📓 انمول جواہرات - ص-154، الترغیب والترہیب ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -119 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ جنت کے دروازے پر 3 سطربیں ہیں _, ✺*

*★_"_ حضرت ضحاک رح کی حضرت نزال بن سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنت کے دروازوں پر تین سطریں لکھی ہوئی ہیں :-*

*1"_ پہلی سطر یہ ہے: لا اله الا الله محمد رسول الله _,*

*2_ دوسری سطر یہ ہے - ( ترجمہ ) لوگ گنہگار ہیں اور پروردگار مغفرت کرنے والا ہے۔*

*3_ تیسری سطر یہ ہے:- جس نے نیک اعمال آگے بھیجے وہ نفع میں رہا اور جس شخص نے مال وغیرہ پیچھے چھوڑ دیا وہ خسارہ اور کھاٹے میں رہا۔*

*📓 انمول جواہرات - ص155- ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -120 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 5 چیزیں روکنے والے سے 5 چیزیں روک لی جاتی ہیں ✺*

*★__ جو شخص پانچ چیزیں روکتا ہے خداوند تعالی اس سے پانچ چیزیں روک لیتے ہیں، وہ چیزیں یہ ہیں :-*

*١_ جو شخص زکوۃ روک لیتا ہے خداوند تعالی اس شخص کے مال کی حفاظت روک لیتے ہیں یعنی اس کے مال کی حفاظت اٹھالی جاتی ہے ،*

*٢_ جو شخص نماز میں سستی کرتا ہے تو خداوند تعالی موت کے وقت اس کو کلمہ لا الہ الا اللہ کی توفیق نہیں فرماتے،*

*٣_ جو شخص صدقہ نہیں دیتا خداوند تعالی اس شخص سے عافیت اٹھا لیتے ہیں,*

*٤_ جو شخص عشر ادا نہیں کرتا خداوند تعالی اس کی زمین کی خیر و برکت اٹھا لیتے ہیں،*

*٥_ جو شخص دعا روک لیتا ہے خداوند تعالیٰ اس کی قبولیت ووٹ لیتے ہیں _*

*📓 انمول جواہرات - ص- 155۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -121 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 3 چیزیں ہر گناہ کی جڑ ہیں ✺*

*★ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ تین چیزیں ہر گناہ کی جڑ ہیں، ان سے ڈرو اور ان سے بچو :-*

*١_ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر ہی نے ابلیس کو اکسایا تھا کہ آدم کو سجدہ نہ کرو _,*

*٢_ حرص سے بچو کیونکہ آدم علیہ السلام کو حرص ہی نے درخت کا پھل کھانے پر مجبور کیا _,*

*٣_ حسد سے بچو، کیوںکہ حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں میں سے ایک بیٹے کو حسد ہی نے ابھارا تھا کہ اپنے بھائی کو قتل کرو _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 156, کنزالعمال-٧٧٣ ۔ ،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -122 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ چار چیزوں کے دھوکے میں نہ آؤ ✺*

*★_ حضرت سیدنا حاتم بن آصم رحمۃ اللہ نے فرمایا :-*
*١_ کسی اچھی جگہ کے دھوکے میں نہ آؤں کیونکہ جنت سے بہتر کوئی جگہ نہیں پھر بھی سیدنا آدم علیہ السلام کے ساتھ جو کچھ ہوا اسی جگہ ہوا _,*

*٢_ عبادت کی کثرت کے دھوکے میں نہ آؤں کیونکہ ابلیس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ( عبادت پر تکبر اور دھوکہ کھانے کی وجہ سے ) طویل عبادت کے بعد ہوا _,*

*٣_ کثرت علم سے بھی دھوکا نہ کھاؤ، کیوںکہ بلعم بن باعور بہت بڑا عالم تھا مگر اس کا عبرت ناک انجام ہوا _,*

*٤_ نیک لوگوں کی صرف زیارت کر لینے پر اکتفا کر کے دھوکے میں نہ آؤ، کیوںکہ مخلوق خدا میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر تو کسی کا مقام نہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کافر رشتے دار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات و زیارت سے فائدہ نہ اٹھا سکے _,"*

*📓 انمول جواہرات - ص- 156، احیاء العلوم ٢٢٢ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -123 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 3 چیزیں توفیق کی علامتوں میں سے ہیں ✺*

*١_ بدون تیاری کے بھی فوراً اعمال میں لگ جانا _,*

*٢_ گناہوں کی طرف میلان کے باوجود گناہوں سے سلامت رہنا_,*

*٣_ دعاؤں میں مشغول رہنا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٥٨ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -124 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 7 چیزوں کے کرنے سے خوشحالی آتی ہے ✺*

*1- گناہوں سے بچنے اور گناہ ہونے پر سچے دل سے معافی مانگنے سے،*

*٢_ ماں باپ اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے سے اور ان کی خدمت کرنے سے،*

*٣_ کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کرنے سے ،*

*٤_ غریبوں اور مجبوروں کی مدد کرنے سے,*

*٥_ ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنے سے،*

*٦_ پانچوں وقت کی نماز دھیان اور اطمینان سے پڑھنے سے ،*

*٧_ صبح کے وقت سورہ یسن شریف اور شام کے وقت سورہ واقعہ پڑھنے سے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 160۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -125 ✷*
✯—————————————✯
*✺ غربت لانے والے سات اعمال ✺*

*★_ سات کام کرنے سے بچو کیونکہ ان سے غریبی لاحق ہونے کا اندیشہ ہے :_*

*١_ جلدی جلدی نماز پڑھنے سے،*

*٢_ کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے ,*

*٣_ پیشاب کرنے کی جگہ وضو کرنے سے,*

*٤_ کھڑے ہو کر پانی پینے سے,*

*٥_ منہ سے چراغ بجھانے سے،*

*٦_ دانت سے ناخن کاٹنے سے,*

*٧_ دامن یا آستین سے منہ صاف کرنے سے ,*

*📓 انمول جواہرات - ص-160 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -126 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 5 کاموں پر جنت کا ٹکٹ ✺*

*★_ حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو پانچ باتیں لے کر قیامت کے دن آئے گا اس کا چہرہ جنت سے نہیں روکا جائے گا :-*

*١_ اللہ تعالی کی خیر خواہی،*

*٢_ اللہ تعالی کےدین کی خیر خواہی,*

*٣_ اللہ تعالی کی کتاب کی خیر خواہی,*

*٤_ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خیرخواہی،*

*٥_ مسلمانوں کی جماعت کی خیرخواہی ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-161, کنزالعمال ٣/٢٢٦- ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -127 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 5 چیزوں کو 5 جگہ پایا ✺*

*★_ شیخ الحدیث حدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :- حضرت شفیق بلخی رحمۃ اللہ علیہ مشہور صوفی اور بزرگ ہیں، فرماتے ہیں کہ ہم نے پانچ چیزیں تلاش کی اور ان کو پانچ جگہوں پر پایا :-*

*١_ روزی کی برکت چاشت کی نماز میں ملی،*

*٢_ قبر کی روشنی تہجد کی نماز میں ملی،*

*٣_ منکر نکیر کے سوال کا جواب طلب کیا تو اس کو قرأت میں پایا _,*

*٤_ پل صراط کا سہولت سے پار ہونا روزہ اور صدقہ میں پایا،*

*٥_ عرش کا سایہ خلوت میں پایا _,"*

*📓 انمول جواہرات - ص-162, جواہر پارے -١١٦ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -129 ✷*
✯—————————————✯
*✺ گنہگار پر اللہ تعالیٰ کے چار احسان ✺*

*★_ حضرت سعد بن بلال بیان فرماتے ہیں کہ جب کوئی انسان گناہ کرتا ہے تو اللہ تعالی اس شخص پر چار طریقوں سے احسان فرماتے ہیں :-*

*١_ اللہ تعالی اس مجرم کا رزق بند نہیں کرتے ،*

*٢_ اللہ تعالی اس مجرم کی صحت خراب نہیں کرتے،*

*٣_ اللہ تعالی اس مجرم کا پردہ فاش نہیں کرتے،*

*٤_ اللہ تعالی اس مجرم کو جلد سزا نہیں دیتے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-165، تنبیہ الغافلین ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -130 ✷*
✯—————————————✯
*✺ کامیابی کی 12 ضمانتیں ✺*

*★_ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہ نے مسلمانوں کے بارے میں کچھ کلمات ارشاد فرمائے ہیں, جن پر عمل کریں تو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہو جائیں اور کبھی غلط حرکت نہ کریں, وہ نصیحت آموز کلمات یہ ہیں :-*

*١_ اپنے مسلمان بھائی کی پسند کا خیال رکھ، اس کے ساتھ بھلائی کر پھر تجھے اس کی طرف سے تیری پسندیدہ چیز ملے گی،*

*٢_ کبھی کسی مسلمان بھائی کے کلام میں بد گمانی نہ کر (یعنی اس کی بات میں ہمیشہ اچھا پہلو تلاش کر ) تجھے ضرور اس کے کلام میں کوئی اچھی بات مل جائے گی،*

*٣_ جب تیرے سامنے دو کام ہوں تو اس کام میں ہرگز نہ پڑ جس میں نفس کی پیروی کرنا پڑے، کیونکہ نفس کی پیروی میں سراسر نقصان ہے ،*

*٤_ جب کبھی تو اللہ تعالی سے اپنی کسی حاجت میں حاجت برآری چاہتا ہو تو دعا سے پہلے اس کے پیارے حبیب ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھ، بے شک اللہ تعالی اس شخص پر بہت لطف و کرم فرماتے ہیں جو اس سے اپنی حاجتیں طلب کرے، پھر اگر کوئی شخص اللہ رب العزت سے دو چیزیں مانگتا ہے تو اسے دو چیزیں عطا فرما دیتا ہے جو اس کے حق میں بہتر ہوتی ہے اور جو نقصان دہ ہو اسے بندے سے روک لیتا ہے ،*

*( باقی نصیحتیں انشاء اللہ اگلی پوسٹ میں )*  

*📓 انمول جواہرات - ص- 163۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -131 ✷*
✯—————————————✯
*✺ کامیابی کی 12 ضمانتیں ✺*

*★_ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہ نے مسلمانوں کے بارے میں کچھ کلمات ارشاد فرمائے ہیں, جن پر عمل کریں تو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہو جائیں اور کبھی غلط حرکت نہ کریں, وہ نصیحت آموز کلمات یہ ہیں :-* *( پچھلی پوسٹ سے جاری )*

*٥_ جو شخص یہ چاہے کہ ہر وقت اللہ تعالی کے ذکر میں مشغول رہے تو اسے چاہیے کہ صبر کو اپنا شعار بنالے اور ہر مصیبت پر صبر کرے ،*

*٦_ جو شخص دنیاوی زندگی میں طوالت ( لمبائی ) کا خواہشمند ہو تو اسے چاہیے کہ مصائب کے لئے تیار ہوجائے ،*

*٧_ جو شخص یہ چاہے کہ اس کا وقار و عزت برقرار رہے تو اسے چاہیے کہ ریاکاری سے بچے،*

*٨_ جو شخص قائد و رہنما یعنی سردار بننا چاہے تو اسے چاہیے کہ ہر حال میں اپنی ذمہ داری پوری کرے چاہے اسے کتنی ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑے، ( یعنی سرداری کے لیے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی مشقت برداشت کرنا ضروری ہے ، بغیر مشقت کے انسان کو بلند رتبہ حاصل نہیں ہوتا )*


*( باقی نصیحتیں انشاء اللہ اگلی پوسٹ میں )*  

*📓 انمول جواہرات - ص- 163۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -132 ✷*
✯—————————————✯
*✺ کامیابی کی 12 ضمانتیں ✺*

*★_ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہ نے مسلمانوں کے بارے میں کچھ کلمات ارشاد فرمائے ہیں, جن پر عمل کریں تو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہو جائیں اور کبھی غلط حرکت نہ کریں, وہ نصیحت آموز کلمات یہ ہیں :-* *( پچھلی پوسٹ سے جاری )*

*9- جس بات سے تیرا تعلق نہ ہو خوامخواہ اس کے بارے میں سوال نہ کر -*

*10-بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت جان اور فرصت کے لمحات سے بھرپور فائدہ اٹھا ورنہ غم و پریشانی کا سامنا ہوگا ,*

*11_ جو چیز تیرے دل میں کھٹکے اسے چھوڑ دے کیونکہ اس کو چھوڑ دینے ہی میں تیری سلامتی ہے،*

*12-استقامت آدھی کامیابی ہے جیسا کہ غم آدھا بڑھاپا ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 163۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -133 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 6 گھاٹیاں ✺*

*★_ ابراہیم بن ادہم رحمتہ اللہ سے روایت ہے کہ کوئی شخص اس وقت تک صالحین کا درجہ نہیں پا سکتا جب تک چھ گھاٹیاں طے نہ کر لے :-*

*١_ پہلی گھاٹی یہ ہے کہ وہ ناز و نعمت کا دروازہ بند کر دے اور سختی کا دروازہ کھول دے،*

*٢_ دوسری گھاٹی یہ ہے کہ عزت کا دروازہ بند کردے اور ذلت کا دروازہ کھول دے،*

*٣_ تیسری گھاٹی یہ ہے کہ آرام و راحت کا دروازہ بند کردے اور کوشش کا دروازہ کھول دے،*

*٤_ چوتھی گھاٹی یہ ہے کہ نیند کا دروازہ بند کردے اور بیداری کا دروازہ کھول دے،*

*٥_ پانچویں گھاٹی یہ ہے کہ مالداری کا دروازہ بند کردے اور فقر کا دروازہ کھول دے ،*

*٦_ چھٹی گھاٹی یہ ہے کہ امید کا دروازہ بند کردے اور موت کی تیاری کا دروازہ کھول دے،*  

*📓 انمول جواہرات - ص- ١٦٦۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -134 ✷*
✯—————————————✯
*✺ شریف آدمی کے لئے 4 اچھی باتیں ✺*

*★_ ابراہیم بن جنید رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ شریف آدمی کے لیے چار باتیں مناسب ہیں چاہے حاکم ہی کیوں نہ ہو :-*

*١_ باپ کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑا ہونا ،*

*٢_ مہمان کی خدمت کرنا،*

*٣_ عالم کی خدمت کرنا جس سے تعلیم حاصل کرتا ہو،*

*٤_ اس چیز کی نسبت سوال کر نا جس کا اسے علم نہیں،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-١٦٦ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -135 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 10 چیزوں کے بغیر 10 چیزیں غیر مفید ہیں ✺*

*١_ عقل بغیر تقوی کے،*
 *٢_بادشاہت بغیر عدل و انصاف کے,*
*٣_ کامیابی بغیر خوف خدا کے،*
 *٤_ بزرگی بغیر علم کے،*
*٥_ حسب و نسب بغیر ادب کے،*

*٦_ خوشحالی بغیر امن کے،*
*٧_ مالداری بغیر سخاوت کے,*
 *٨_ فقر بغیر قناعت کے،*
*٩_ شہادت بغیر اللہ تعالی کی توفیق اخلاص کے ممکن نہیں،* 
*١٠_ بلند مرتبہ بغیر عاجزی کے ممکن نہیں ،*

*📓 انمول جواہرات - ص-١٦٧ ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -136 ✷*
✯—————————————✯
*✺ کلمہ طیبہ کے باوضو ورد پر 12 انعامات ✺*

*1-دنیا سے اسلام پر اٹھایا جائے گا ،*
*2-اس پر جان کنی کی سختی آسان ہوگی،*
*3- اس ک قبر روشن ہوگی،*
*4- پل صراط سے بجلی کی طرح گزر جائے گا،*
*5- اس کو قیامت کے دن شہداء کی جماعت کے ساتھ اعمال نامہ دیا جائے گا ،*
*6- اس کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا،*

*7-منکر نقیر اس کے سامنے اچھی صورت میں آئیں گے ,*
*8- اللہ تعالی اس کے جسم کو دوزخ پر حرام کر دے گا،*
*9- شراب طہور سے اسے سیراب کیا جائے گا ،*
*10-جنت میں ستر حوریں اس کی بیویاں ہوں گی,-*
*11- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی،*
*12-, سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کا دیدار ہوگا,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 168۔ تزکرہ واعظین ،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -138 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 7 کلمات کے 7 ہزار فائدے ✺*

*★_ کسی دانشور کا مقولہ ہے کہ خاموش رہنے میں 7 ہزار منافعے ہیں جو کہ 7 کلمات میں اکٹھے ہیں اور ہر ایک کلمہ ایک ہزار فائدے پر مشتمل ہے :-*

*١_ پہلا کلمہ یہ ہے کہ خاموشی بلا مشقت کے عبادت ہے ،*
*٢_ دوسرا یہ کہ بغیر زیور کے زینت ہے،*
*٣_ تیسرا یہ کہ بغیر مصیبت کے حکومت ہے ،*
*٤_ چوتھا یہ کہ بغیر دیوار کے قلعہ ہے ،*
*٥_ پانچواں یہ کہ اس میں کسی شخص کے پاس معذرت نہیں کرنا پڑتی،* 
*٦_ چھٹا اس میں یہ ہیں کہ نامہ اعمال لکھنے والوں کے واسطے راحت ہے،*
*٧_ ساتواں یہ کہ انسان کے عیوب کے واسطے پردہ ہے،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-169 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -138 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 7 کلمات کے 7 ہزار فائدے ✺*

*★_ کسی دانشور کا مقولہ ہے کہ خاموش رہنے میں 7 ہزار منافعے ہیں جو کہ 7 کلمات میں اکٹھے ہیں اور ہر ایک کلمہ ایک ہزار فائدے پر مشتمل ہے :-*

*١_ پہلا کلمہ یہ ہے کہ خاموشی بلا مشقت کے عبادت ہے ،*
*٢_ دوسرا یہ کہ بغیر زیور کے زینت ہے،*
*٣_ تیسرا یہ کہ بغیر مصیبت کے حکومت ہے ،*
*٤_ چوتھا یہ کہ بغیر دیوار کے قلعہ ہے ،*
*٥_ پانچواں یہ کہ اس میں کسی شخص کے پاس معذرت نہیں کرنا پڑتی،* 
*٦_ چھٹا اس میں یہ ہیں کہ نامہ اعمال لکھنے والوں کے واسطے راحت ہے،*
*٧_ ساتواں یہ کہ انسان کے عیوب کے واسطے پردہ ہے،* 

*📓 انمول جواہرات - ص-169 ۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -139 ✷*
✯—————————————✯
*✺ 7 خوفناک قسم کی آگ کو بجھانے کے 7 طریقے ✺*

*١_ گناہوں کی آگ خالص توبہ کرنے سے بجھائی جاتی ہے،*
*٢_ شہوت کی آگ روزے رکھنے سے بجھائی جاتی ہے،*
*٣_ حرص کی آگ قناعت کرنے سے بچھائی جاتی ہے ،*
*٤_ نظر بد کی آگ عمر صرف کرنے سے بجھائی جاتی ہے،*
*٥_ جہالت کی آگ علم سیکھنے سے بجھائی جاتی ہے ,*
*٦_ غصہ کی آگ وضو اور درود پڑھنے سے بجھائی جاتی ہے ،*
*٧_ غفلت کی آگ اللہ کا ذکر کرنے سے بجھائی جاتی ہے ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 170۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -140 ✷*
✯—————————————✯
*✺ شرافت کی سات نشانیاں ✺*

*★_ فقیہ رحمت اللہ کسی بزرگ کا قول نقل کرتے ہیں کہ جو سات باتوں کا اہتمام کرے گا وہ اللہ اور فرشتوں کے نزدیک شریف ہوگا اور اس کے گناہ معاف کیے جائیں گے چاہے سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اور یہ شخص ایمان کا ذائقہ پائے گا اس کی زندگی اور موت دونوں بہتر ہوگی:-*

*١_ ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا،*
*٢_ ہر کام سے فارغ ہو کر الحمد للہ کہنا،*
*٣_ لغو کام یا گناہ کے بعد استغفراللہ کہنا،*
*٤_مصیبت پر انا للہ وانا الیہ راجعون کہنا,*
*٥_ آئندہ کے لئے کوئی بات کہے تو اس کے ساتھ ان شاء اللہ کہنا,* 
*٦_ ناگوار بات پر لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کہنا،*
*٧_ ہر وقت کلمہ توحید کا ورد رکھنا _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 170۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -141 ✷*
✯—————————————✯                        
*✺ 6 اعمال اختیار کرنے پر 6 انعامات ✺*

*1- جس کو دعا کی توفیق مل گئی وہ قبولیت سے ہرگز محروم نہ رہے گا ،*
*2- جس کو صبر کی توفیق مل گئی وہ ثواب سے ہرگز محروم نہ رہے گا،*
*3-جس کو توبہ کی توفیق مل گئی وہ توبہ کی قبولیت سے ہرگز محروم نہ رہے گا،*
*4- جس کو استغفار کی توفیق مل گئی وہ مغفرت سے ہرگز محروم نہ رہے گا،*
*5-جس کو شکر کی توفیق مل گئی وہ نعمت کی زیادتیوں سے ہرگز محروم نہ رہے گا،*
*6- جس کو خرچ کی توفیق مل گئی وہ معاوضہ سے ہرگز محروم نہ رہے گا ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 171۔،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━
                                       *✷ پوسٹ -142 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ نفس و شیطان کے 6 بڑے دھوکے ✺*

*1- بخشش کی امید پر بے شرمی کے ساتھ گناہوں کو کرنا یہ بہت بڑا دھوکا ہے،*
*2- بغیر اطاعت قرب خداوندی کی توقع رکھنا بہت بڑا دھوکا ہے،* 
*3- جہنم والے اعمال کرکے جنت کا انتظار کرنا یہ بہت بڑا دھوکا ہے،*
*4- گناہوں کے ذریعے اطاعت گزاروں کا مقام حاصل کرنا یہ بہت بڑا دھوکا ہے،*
*5- عمل کے بغیر اچھا معاوضہ ملنے کا انتظار کرنا یہ بہت بڑا دھوکا ہے،*
*6- اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی راہ پر نہ چلنا اور نجات کی امید رکھنا یہ بھی بہت بڑا دھوکا ہے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص-171 ۔،*                     
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -143 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ بد بختی کی 4 نشانیاں ✺*

*1- آنکھ کا آنسو نہ بہانا ,*

*2- دل کا سخت ہونا،*

*3- لمبی امیدیں ،*

*4- دنیا کی محبت ،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 171۔،*                  
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
              *✷ پوسٹ -144 ✷*
✯—————————————✯   
*✺ 5 چیزوں کو دفن کر دیا کرو ✺*

*1- جب بدن سے بال جدا کیے جائیں تو انہیں دفن کر دینا چاہیے,*
*٢_ جب بدن سے دانت جدا کیے جائیں تو انہیں دفن کر دینا چاہیے،*
*٣_ جب بدن سے خون جدا ہو جائے تو اسے دفن کرنا چاہیے,*
*٤_ جب بدن سے ناخون جدا کیے جائیں تو انہیں دفن کیا جانا چاہئے،*
*٥_ جب بدن سے ختنہ کیا جائے تو کاٹا گیا ٹکڑا دفن کرنا چاہیے _,*

*📓 انمول جواہرات - ص- 172۔،*              
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                                       *✷ پوسٹ -145 ✷*
✯—————————————✯   
 *✺ پرہیزگاری کے لئے 10 چیزیں لازم ہیں ✺*

*١_ پہلی چیز اپنی زبان کو غیبت سے محفوظ رکھیں،*
*٢_ دوسری چیز چیز اپنی ذات کو برے گمان سے محفوظ رکھیں،*
*٣_ تیسری چیز اپنی نگاہ کو حرام چیزوں سے محفوظ رکھیں،*
*٤_ چھوتھی چیز اپنے آپ کو ہنسی مذاق سے محفوظ رکھیں،*
*٥_ پانچویں چیز اپنی زبان کو جھوٹ بولنے سے محفوظ رکھیں،*

*٦_ چھٹی چیز نمازوں کی پابندی کو قائم اور محفوظ رکھیں،*
*٧_ ساتویں چیز اپنے مال کو باطل پر خرچ کرنے سے محفوظ رکھیں،*
 *٨_ آٹھویں چیز اپنے آپ کو بلندی اور بڑائی کی چاہت سے محفوظ رکھیں،*
*٩_ نویں چیز اپنی ذات کو خدا کی احسان فراموشی سے محفوظ رکھیں،*
*١٠_ دسویں چیر سنت اور جماعت پر استقامت سے قائم رہیں،*

*📓 انمول جواہرات - ص- 176۔،*  
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری اگلی پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* 
https://chat.whatsapp.com/Drp4FpBvkVN5c2Tpun0yNT
*👆🏻 واٹس ایپ پر مکمل پوثٹ کے لئے لنک پر کلک کریں _,*    

Post a Comment

0 Comments