*✦- اعتکاف -✦*
┗─────────────🕯
*✺ اعتكاف کیوں ؟ ✺*
*★_ رمضان کے آخری دس دن میں اعتکاف کرنا بہت بڑی عبادت ہے، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے میں اعتكاف فرمایا کرتے تھے_, ( بخاری و مسلم)*
*★_ اس لیے اللہ تعالی توفیق دے تو ہر مسلمان کو اس سنت کی برکتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مسجدیں اللہ کا گھر ہیں اور کریم آقا کے دروازے پر سوالی بن کر بیٹھ جانا بہت بڑی سعادت ہے،*
*®_ آپ کے مسائل اور ان کا حل - ٣/٣٢٠,*
*★_ اعتکاف کی تعریف:-*
*"_ اعتکاف کا لفظی معنی ہے: ” ٹھہرنا اور رکنا“۔ اعتکاف کرنے والا کچھ مدت کیلیے ایک خاص جگہ میں یعنی مرد مسجد میں اور عورت گھر کے خاص حصہ میں جس کو اس نے منتخب کیا ہوتا ہے ٹھہرا اور رکنا رہتا ہے، اس لیے اسے اعتکاف " کہتے ہیں۔*
*★_ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالی نے آپ کو وفات دے دی۔ پھر آپ کے بعد آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہا اعتکاف فرماتی رہیں۔*
*®_صحيح البخاري باب الاعتكاف في العشر الأواخر، ج 1 ص 271,*
┗─────────────🕯
*✺ اعتکاف کے فضائل ✺*
*★_حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی رضا کیلیے ایک دن کا اعتکاف کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کو آڑ بنا دیں گے، ایک خندق کی مسافت آسمان و زمین کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ چوڑی ہے۔*
*®_المعجم الاوسط للطبراني ج 5 ص 279 رقم الحديث 7326,*
*★"_فائدہ: سبحان اللہ ! جب ایک دن کے اعتکاف کی یہ فضیلت ہے تو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی کیا فضیلت ہو گی ؟ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رمضان کی مبارک گھڑیوں میں اعتکاف کرتے ہیں اور مذکورہ فضیلت کے مستحق قرار پاتے ہیں۔*
*"★_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اعتکاف کرنے والا گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کی تمام نیکیاں اسی طرح لکھی جاتی رہتی ہیں جیسے وہ ان کو خود کرتا رہا ہو۔*
*®_سنن ابن ماجة باب في ثواب الاعتكاف ص 128,*
*★_ فائدہ: اس حدیث میں اعتکاف کے فوائد میں سے دو بیان کیے گئے ہیں:-*
*(1) معتکف جتنے دن اعتکاف کرے گا اتنے دن گناہوں سے بچا رہے گا۔*
*(2) جو نیکیاں وہ باہر کرتا تھا مثلاً مریض کی عیادت، جنازہ میں شرکت، غرباء کی امداد، علماء کی مجالس میں حاضری وغیرہ، اعتکاف کی حالت میں اگرچہ ان کاموں کو نہیں کر سکتا لیکن اس قسم کے آعمال کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے۔*
*★_ ایک حدیث میں ہے:- جس نے اللہ کی رضا کیلیے ایمان و اخلاص کے ساتھ اعتکاف کیا تو اس کے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے۔*
*®_كنز العمال: كتاب الصوم الفصل السابع في الاعتكاف و ليلة القدر، ج 8 ص 244,*
*★_ فائدہ: اس حدیث میں اعتکاف کرنے پر جن گناہوں کی معافی کا وعدہ کیا گیا ہے ان سے مراد گناہ صغیرہ ہیں، کیونکہ گناہ کبیرہ کی معافی کیلیے تو بہ شرط ہے۔*
┗─────────────🕯
*✺ اعتکاف کا مقصد اور اقسام ✺*
*★_حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے کہ لیلتہ القدر کو رمضان کی آخری راتوں میں تلاش کیا کرو _,*
*®_صحيح البخاری باب تحري ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر، ج 1 ص 270,*
*"★_ فائدہ :- اعتکاف سے مقصود لیلتہ القدر کو پانا ہے جس کی فضیلت ہزار مہینوں سے زیادہ ہے۔ نیز اس حدیث میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کیلیے آخری عشرہ کا اہتمام بتایا گیا ہے جو دیگر احادیث کی رو سے اس عشرہ کی طاق راتیں ہیں۔ لہذا بہتر تو یہی ہے کہ آخری عشرہ کی ساری راتوں میں بیداری کا اہتمام کرنا چاہیے، ورنہ کم از کم طاق راتوں کو تو ضرور عبادت میں گزارنا چاہیے۔*
┗─────────────🕯
*"★_ اقسام اعتکاف:-*
*★_ اعتکاف کی تین قسمیں ہیں: واجب، سنت، نفل،*
*★_1 : اعتکاف واجب:- اعتکاف واجب وہ ہے جو منت ماننے سے واجب ہو گیا ہو یا کسی مسنون اعتکاف کے توڑ دینے سے اس کی قضا واجب ہو گئی ہو۔*
*★_اعتکاف واجب کے مسائل:-*
*"_1 جس اعتکاف کی زبان سے منت مان لی ہو وہ منت کسی شرط پر موقوف ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں اعتکاف واجب ہو جاتا ہے۔*
*★_:2_صرف دل میں نیت کر لینے سے منت نہیں ہوتی بلکہ زبان سے الفاظ کا ادا کرنا ضروری ہے۔*
*★_:3_منت والے اعتکاف میں روزہ رکھنا ضروری ہے ، خواہ یہ روزہ رمضان کا ہو یا اس کے علاوہ کسی اور مہینہ کا، اور اعتکاف بھی رمضان میں ہو یا اس کے علاوہ میں ۔*
*★_:4_ایک دن کا اعتکاف کرنے کی منت مانی ہو تو صرف دن کا اعتکاف واجب ہو گا۔ اگر 24 گھنٹے کی نیت ساتھ کی ہو تب 24 گھنٹے ہی کا اعتکاف واجب ہو گا۔*
*★_:5_اگر کسی نے منت مانتے وقت یہ کہا کہ میں رات کا اعتکاف کروں گا اور دل میں نیت دن کی بھی تھی تو یہ منت صحیح نہیں ہے۔ اس پر اعتکاف واجب نہیں ہو گا، کیونکہ رات میں روزہ نہیں ہوتا۔*
*★_:6_اگر ایک سے زائد دنوں کے اعتکاف کی نیت مانی تو اتنے دن اور رات دونوں کا اعتکاف کرنا پڑے گا اور اگر ایک رات سے زیادہ راتوں کے اعتکاف کی منت مانی تب بھی دن اور رات دونوں کا اعتکاف کرناضروری ہے۔*
*★7_ اگر ایک سے زیادہ دنوں کے اعتکاف کی منت مانی ہو اور نیت یہ کی کہ صرف دن کو اعتکاف کروں گا اور رات کو مسجد سے باہر آجاؤں گا تو ایسی نیت درست ہے۔ لہذا ایسا شخص صبح صادق سے پہلے مسجد میں چلا جائے اور غروبِ آفتاب کے بعد واپس آجائے۔*
*★_:8 جب ایک سے زیادہ دنوں کے اعتکاف کی منت مانی ہو تو ان دنوں میں پے در پے روزانہ اعتکاف کرنا واجب ہے، درمیان میں وقفہ نہیں کر سکتا البتہ اگر منت مانتے وقت زبان سے کہہ دے کہ میں اتنے دنوں میں متفرق طور پر اعتکاف کروں گا تو یہ بھی جائز ہے۔*
*★:9 _جن کاموں کیلیے سنت اعتکاف میں نکلنا جائز ہے، واجب اعتکاف میں بھی ان کاموں کیلیے نکلنا جائز ہے اور جن کاموں کیلیے اعتکاف سنت میں نکلنا جائز نہیں تو ان کاموں کے لیے اعتکاف واجب میں بھی نکلنا جائز نہیں۔*
┗─────────────🕯
*✺ اعتکاف سنت ✺*
*★_ اعتکاف سنت وہ ہے جو صرف رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں کیا جاتا ہے۔*
*★_مسائل اعتکاف سنت:-*
*":1_رمضان کے سنت اعتکاف کا وقت بیسواں روزہ پورا ہونے کے دن غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک رہتا ہے۔ معتکف کو چاہیے کہ وہ بیسویں دن غروب آفتاب سے پہلے اعتکاف والی جگہ پہنچ جائے۔*
*"2_یہ اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے، یعنی بڑے شہروں کے محلے کی کسی ایک مسجد میں اور گاؤں دیہات کی پوری بستی کی کسی ایک مسجد میں کوئی ایک آدمی بھی اعتکاف کرے گا تو سنت سب کی طرف سے ادا ہو جائے گی۔ اگر کوئی بھی اعتکاف نہ کرے تو سب گنہگار ہو نگے ۔*
*":3 _جس محلے یا بستی میں اعتکاف کیا گیا ہے، اس محلے اور بستی والوں کی طرف سے سنت ادا ہو جائے گی اگر چہ اعتکاف کرنے والا دوسرے محلے کا ہو۔*
*”4_آخری عشرے کے چند دن کا اعتکاف، اعتکاف نفل ہے, سنت نہیں۔*
*":5_ عورتوں کو مسجد کے بجائے اپنے گھر میں اعتکاف کرنا چاہیے۔*
*”:6_ سنت اعتکاف کی دل میں اتنی نیت کافی ہے کہ میں اللہ تعالی کی رضا کیلیے رمضان کے آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کرتا ہوں۔*
*”:7 _کسی شخص کو اجرت دے کر اعتکاف بٹھانا جائز نہیں۔*
*":8_ مسجد میں ایک سے زائد لوگ اعتکاف کریں تو سب کو ثواب ملتا ہے۔*
*":9_مسنون اعتکاف کی نیت بیںس تاریخ کے غروب شمس سے پہلے کر لینی چاہیے، اگر کوئی شخص وقت پر مسجد میں داخل ہو گیا لیکن اس نے اعتکاف کی نیت نہیں کی اور سورج غروب ہو گیا تو پھر نیت کرنے سے اعتکاف سنت نہیں ہو گا۔*
*"10_ اگر کسی شخص نے پہلے دو عشروں میں روزے نہ رکھے ہوں یا تراویح نہ پڑھی ہو تو وہ بھی اعتکاف کر سکتا ہے۔*
*":11_ جس شخص کے بدن سے بدبو آتی ہو یا ایسا مرض ہو جس کی وجہ سے لوگ تنگ ہوتے ہوں تو ایسا شخص اعتکاف میں نہ بیٹھے البتہ اگر بدبو تھوڑی ہو جو خوشبو وغیرہ سے دور ہو جائے اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو تو جائز ہے۔*
┗─────────────🕯
*✺ _اعتکاف مسنون کی شرائط اور اعتکاف کی حالت میں جائز کام ✺*
*★__ اعتکاف مسنون کے صحیح ہونے کیلیے مندرجہ ذیل چیزیں ضروری ہیں :-*
*"_(1) مسلمان ہونا, (2 )عاقل ہونا, (3) اعتکاف کی نیت کرنا,(4 ) مرد کا مسجد میں اعتکاف کرنا، (5) مرد اور عورت کا جنابت یعنی غسل واجب ہونے والی حالت سے پاک ہونا۔ لہذا اگر کوئی شخص حالت جنابت میں اعتکاف شروع کر دے تو اعتکاف تو صحیح ہو جائے گا لیکن یہ شخص گناہگار ہوگا۔*
*"★_(6) عورت کا حیض و نفاس سے خالی ہونا, (7) روزے سے ہونا۔ اگر اعتکاف کے دوران کوئی ایک روزہ نہ رکھ سکے یا کسی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے تو مسنون اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا۔*
*"★_اعتکاف کی حالت میں جائز کام:-*
*.1_کھانا پینا ( بشر طیکہ مسجد کو گندا نہ کیا جائے ),*
*2_سونا, 3_ ضرورت کی بات کرنا، 4_اپنا یا دوسرے کا نکاح یا کوئی اور عقد کرنا, 5_کپڑے بدلنا، 6_خوشبو لگانا، 7_ تیل لگانا،*
*"★_8_کنگھی کرنا ( بشر طیکہ مسجد کی چٹائی اور قالین وغیرہ خراب نہ ہوں ), 9 _ مسجد میں کسی مریض کا معائنہ کرنا نسخہ لکھنا یا دوا بتا دینا لیکن یہ کام بغیر اجرت کے کرے تو جائز ہیں ورنہ مکروہ ہیں۔*
*.10_بر تن وغیرہ دھونا۔11_ضروریات زندگی کیلیے خرید و فروخت کرنا بشر طیکہ سودا مسجد میں نہ لایا جائے، 12_ عورت کا اعتکاف کی حالت میں بچوں کو دودھ پلانا۔ .13_ معتکف کا اپنی نشست گاہ کے ارد گرد چادریں لگانا۔ 14_معتکف کا مسجد میں اپنی جگہ بدلنا۔ 15_ بقدر ضرورت بستر، صابن، کھانے پینے کے برتن، ہاتھ دھونے کے برتن اور مطالعہ کیلیے دینی کتب مسجد میں رکھنا۔*
┗─────────────🕯
*✺ _اعتکاف کے ممنوعات و مکروہات ✺*
.*"★_1_بلا ضرورت باتیں کرنا, 2 _ اعتکاف کی حالت میں فحش یا بے کار اور جھوٹے قصے کہانیوں یا اسلام کے خلاف مضامین پر مشتمل لٹریچر تصویر دار اخبارات و رسائل یا اخبارات کی جھوٹی خبریں مسجد میں لانا، رکھنا، پڑھنا، سننا۔*
*.3_ ضرورت سے زیادہ سامان مسجد میں لا کر بکھیر دینا۔4_مسجد کی بجلی، گیس اور پانی وغیرہ کا بے جا استعمال کرنا۔ 6_مسجد میں سگریٹ، بیٹری و حقہ پینا۔6_اجرت کے ساتھ حجامت بنانا اور بنوانا، لیکن اگر کسی کو حجامت کی ضرورت ہے اور بغیر معاوضہ کے بنانے والا میسر نہ ہو تو ایسی صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ حجامت بنانے والا مسجد سے باہر رہے اور معتکف مسجد کے اندر۔*
┗─────────────🕯
*"★_ متفرق:-*
*"★_۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف سنت کفایہ ہے اگر محلے کے کچھ لوگ اس سنت کو ادا کریں تو مسجد کا حق جو اہل محلہ پر لازم ہے ادا ہو جائے گا۔ اور اگر مسجد خالی رہی اور کوئی شخص بھی اعتکاف میں نہ بیٹھا تو سب محلے والے لائق عتاب ہوں گے اور مسجد کے اعتکاف سے خالی رہنے کا وبال پورے محلے پر پڑے گا۔*
*"★_ جس مسجد میں پنج وقتہ نماز با جماعت ہوتی ہو اس میں اعتکاف کے لئے بیٹھنا چاہئے اور اگر مسجد ایسی ہو جس میں پنج وقتہ نماز با جماعت نہ ہوتی ہو اس میں نماز با جماعت کا انتظام کرنا اہل محلہ پر لازم ہے،*
*"★_۔ عورت اپنے گھر میں ایک جگہ نماز کے لئے مقرر کر کے وہاں اعتکاف کرے اس کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کا ثواب ملے گا۔*
*"★_اعتکاف میں قرآن مجید کی تلاوت درود شریف ذکر و تسبیح دینی علم سیکھنا اور سکھانا اور انبیاء کرام علیہم السلام صحابہ کرام اور بزرگان دین کے حالات پڑھنا سننا اپنا معمول رکھے،*
*"★_ بے ضرورت بات کرنے سے احتراز کرے۔ اعتکاف میں بے ضرورت اعتکاف کی جگہ سے نکلنا جائز نہیں ورنہ اعتکاف باقی نہیں رہے گا۔ واضح رہے کہ اعتکاف کی جگہ سے مراد وہ پوری مسجد ہے جس میں اعتکاف کیا جائے، خاص وہ جگہ مراد نہیں جو مسجد میں اعتکاف کے لئے مخصوص کر لی جاتی ہے،*
*"★_پیشاب پاخانہ اور غسل جنابت کے لئے باہر جانا جائز ہے اسی طرح اگر گھر سے کھانا لانے والا کوئی نہ ہو تو کھانا کھانے کے لئے گھر جانا بھی جائز ہے۔*
*®_ آپ کے مسائل اور ان کا حل - ٣/٣٢٢,*
┗─────────────🕯
*✺ _واجب غسل کیلئے ✺*
*★__ اگر کسی معتکف پر غسل واجب ہو جائے تو غسل کرنے کی ضرورت کیلیے معتکف کو باہر نکلنا جائز ہے،*
*"_ معتکف کو دن یا رات میں احتلام ہو جائے تو اعتکاف پر کوئی اثر نہیں پڑتا,*
*"★_ اگر مسجد میں کوئی غسل خانہ موجود ہے تو اس میں غسل کرنا چاہیے لیکن اگر مسجد کا غسل خانہ نہیں ہے یا اس میں غسل کرنا کسی وجہ سے ممکن نہیں مثلاً مسجد میں پانی کے گرنے کا خطرہ ہے تو اس صورت میں باہر جانا جائز ہے۔*
*"★_ سردیوں میں احتلام ہو جائے، مسجد میں گرم پانی کا انتظام نہ ہو اور ٹھنڈے پانی سے نقصان کا اندیشہ ہو تو معتکف تیم کرے، مسجد میں رہے اور اپنے گھر اطلاع کرے تاکہ پانی گرم ہو جائے۔ اگر قرب وجوار میں کوئی گرم حمام ہو تو وہاں جا سکتا ہے ہو سکے تو وہاں بھی پہلے اطلاع کر دے اور فوراً غسل کر کے آجائے۔*
┗─────────────🕯
*"👈🏻_جمعہ کی نماز کیلئے:-*
*★_ بہتر ہے کہ ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جائے جس میں نماز جمعہ ہوتی ہو، لیکن اگر کسی مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا تو دوسری مسجد میں جمعہ پڑھنے کیلیے جا سکتا ہے۔ البتہ اس غرض کیلیے ایسے وقت میں نکلے جب اسے اندازہ ہو کہ جمعہ کی جگہ پہنچ کر چار رکعت سنت ادا کرنے کے فوراً بعد خطبہ شروع ہو جائے گا۔*
*★_کسی مسجد میں جمعہ پڑھنے کیلیے گیا تو فرض پڑھنے کے بعد سنتیں بھی وہیں پڑھ سکتا ہے لیکن اس کے بعد ٹھہر نا جائز نہیں، تاہم اگر ضرورت سے زیادہ ٹھہرا تو چونکہ مسجد ہی میں ٹھہرا ہے اس لیے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔*
*★_ جمعہ کی نماز کے یہ احکام صرف مردوں کیلیے ہیں، عورتوں کیلیے نہیں کیونکہ عورتوں پر جمعہ واجب ہی نہیں۔ لہذا ان کو جمعہ کیلیے جانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ان کیلیے جائز ہے۔*
┗─────────────🕯
*✺ _اعتکاف نفل ✺*
*★__ نفلی اعتکاف کے لیے خاص مدت اور خاص زمانہ کا ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی روزہ رکھنا ضروری ہے۔ اس کے مسائل مندرجہ ذیل ہیں۔*
*:1_ نفلی اعتکاف ہر مسجد میں ہوتا ہے، خواہ اس مسجد میں نماز باجماعت کا اہتمام ہو یا نہ ہو۔*
*:2_ اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہوا یا نماز پڑھنے کیلیے یا کسی اور ضرورت کیلیے اور نیت کر لی تو ان سب صورتوں میں اعتکاف کا ثواب ہو گا۔*
*3_ نفلی اعتکاف اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک آدمی مسجد میں رہے باہر نکلنے سے اعتکاف ختم ہو جاتا ہے ٹوٹتا نہیں۔*
*:4_ نفلی اعتکاف میں بار بار اٹھ کر چلے جانا اور پھر آنا سب جائز ہے۔*
*®_اعتکاف کورس_,*
*"___ الحمدللہ مکمل ہوا _❥,*
╨─────────────────────❥
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
*❥✍ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30
*👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،*
https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://www.youtube.com/c/HaqqKaDaayi01
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉
0 Comments