RAMZAN NIZAMUL AWQAAT -(URDU)

*🏵﷽ 🏵*

*⏳رمضان - نظام الاوقات⏳*

*"_ ★_ پانچوں نمازوں میں تکبیر اولیٰ کا اہتمام:-*
*"_ تکبیر اولیٰ کا اہتمام کیجیے یعنی نمازوں کو صف اوّل میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کیا جائے،*
*"_ حدیث پاک میں ہے کہ جس شخص نے 40 دن تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز ادا کی تو اس کے لیے دو براءت لکھی جاتی ہیں:- اول جہنم سے خلاصی اور دوسری نفاق سے خلاصی_,"‌( ترمذی شریف)* 

*★_ رمضان میں کم سے کم دو قرآن پاک ختم کرنے کا اہتمام:-*
*"_کم سے کم دو قرآن پاک رمضان المبارک میں ختم کرنے کا اہتمام کریں,*
*"_ حدیث پاک میں ہے کہ قرآنِ پاک کی تلاوت کیا کرو کیونکہ یہ قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے شافی بن کر ائے گا_, (مسلم شریف )*

*★_ قران پاک کا کم سے کم ایک پارہ حفظ کرنا :-*

*"_روزانہ پانچ آیات حفظ کریں تو پورے مہینے میں ایک پارہ حفظ ہو جائے گا,*

*"_ الحدیث :- حدیث پاک میں ہے ایا ہے کہ جس دل میں قرآن پاک کا کوئی حصہ موجود نہ ہو وہ ویران گھر کی طرح ہے،(بخاری شریف)* 

*★_ نماز تراویح کا اہتمام کرنا:-*
*"_ نماز تراویح کا اہتمام پورے رمضان کیا جائے ,*

*"_الحدیث :- حدیث پاک میں ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس نے رمضان المبارک میں ایمان کے ساتھ سواب کی نیت سے قیام کیا (یعنی تراویح پڑھی) تو اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، ( بخاری شریف)* 

*★_ قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا :-*

*"_روزانہ رشتہ داروں سے ملاقات کریں, کم سے کم ہفتے میں ایک دن اس کے لیے خاص کریں,*

*"★_ الحدیث :- حدیث پاک میں ایا ہے کہ رشتہ داری ارش الہٰی کے ساتھ لٹک کر کہتی ہے کہ جس نے مجھے جوڑا اللہ اس کو جوڑے اور جس نے مجھے کاٹا اللہ اس کو کاٹے، ( مسلم شریف)* 

*"★_اللہ کے راستے میں صدقہ دینا :-*
*★_ کم سے کم ہفتے میں ایک بار اللہ کے راستے میں صدقہ دینے کا اہتمام کیجیے ،*

*"★_الحدیث :- حدیث پاک میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان مبارک میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت اور زیادہ ہوتی تھی، ( بخاری شریف)*

*★_روزے داروں کو افطار کرانا:-*
*"_ روزے داروں کو افطار کرانے کا اہتمام کریں, روز کریں تو بہت اچھا ہے,*

*★_ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس نے روزے داروں کو افطار کرایا اس کو روزے داروں کے برابر ثواب ملے گا اور روزے داروں کے ثواب میں کچھ بھی کمی نہیں کیا جائے گا _, (ترمذی شریف)* 

*★_ جنازے کی نماز میں شرکت:-*
*"_ اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے کی نماز میں شرکت کریں یا پھر جنازے کے ساتھ چلیں,*

*★_ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس نے جنازے کی نماز پڑھی اور تدفین میں شریک نہیں ہوا تو اس کو ایک قرات ثواب ملے گا اور تدفین میں شریک ہوا اس کو دو قرات ثواب ملے گا, قرات کی کم سے کم مقدار احد پہاڑ کے برابر ہے_, ( مسلم شریف)* 

*★_ ایک مرتبہ عمرہ کرنا:-*
*"_ ہو سکے تو پورے مہینے میں ایک مرتبہ عمرہ کریں, حدیث میں آیا ہے کہ رمضان مبارک میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے_, (بخاری شریف)* 

*"★_اسلامک کتابیں پڑھنا اور بیانات سننا:-*
*"_ روزانہ کم سے کم 15 - 20 منٹ اسلامی کتابوں کا مطالعہ یا ایک گھنٹہ اسلامک بیانات سننے کا اہتمام کریں،* 

*★_ ایک مریض کی عیادت کرنا:-*
*"_ روزانہ یا ہفتے میں کم سے کم ایک مریض کی عیادت کا اہتمام کریں (اگر مریض ہو تو),*

*"_ الحدیث :- جو شخص شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کرے تو اس کے ہمراہ 70 ہزار فرشتے چلتے ہیں جو صبح تک اس کے لیے استغفار کرتے ہیں اور جو شخص صبح کے وقت کسی مریض کی عیادت کو جائے اس کے ہمراہ 70 ہزار فرشتے چلتے ہیں جو شام تک اس کے لیے استغفار کرتے ہیں_, ( ابو داؤد شریف- 2/ 442 )*

*★_ دعوت ال اللہ دینا :-*
*"_ روزانہ کم سے کم ایک آدمی کو اللہ کے دین کی طرف بلایا کریں،*

*"_ حدیث میں آتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تیری وجہ سے ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو تیرے لیے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے_, ( مسلم شریف)* 

*★_ ہر جمعرات شب گزاری یا جمعہ کو اعتکاف کرنا :-*
*"_جمعرات کو اپنی مسجد میں شب گزاری کریں اور ہو سکے تو کم سے کم فجر کی نماز سے لے کر اشراک تک روزانہ اعتکاف کر لیا کریں,*

*"_ حدیث پاک میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس شخص نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی اور پھر ذکر الٰہی میں مشغول ہو گیا یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا پھر اس نے دو رکعت پڑھی تو اس کو ایک مکمل حج اور عمرے کا ثواب ملے گا _, (ترمذی شریف)* 

*★_ چاشت کی نماز کی پابندی کرنا :-*
*"_چاشت کی نماز کی روزانہ پابندی کریں, حدیث شریف میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کی وصیت فرمائی:-*
*١_ ہر ماہ تین روزے رکھنے کی، ٢_ چاشت کی نماز پڑھنے کی اور ٣_سونے سے پہلے وتر کی نماز ادا کرنے کی_, (ترمذی شریف)*  

*★_ ہر نماز کے بعد ذکر کرنا:-*
*"_ روزانہ ہر نماز کے بعد ذکر کی پابندی کریں خاص کر تسبیح فاطمہ ضرور پڑھیں,*

*★"_ اللہ تعالی کا ارشاد ہے اللہ تعالی کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور عورتوں کے لیے مغفرت و اجر عظیم کا وعدہ ہے، ( القرآن )*

*★_ دعاؤں کا اہتمام کرنا:-*
*"_ ہر روز خاص طور پر 30 منٹ دعا مانگنے کا اہتمام کریں،*

*★_ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ جو مجھ سے دعا مانگتا ہے میں اس کی دعائیں قبول کرتا ہوں, ( القرآن )*

*★_ ماہ رمضان میں زکوٰۃ ادا کرنا:-*
*"_ اگر مال نصاب کو پہنچے تو مال کی زکوٰۃ ادا کرنے کا اہتمام کریں،*

*★"_ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو یعنی جماعت کے ساتھ نماز ادا کیا کرو_, ( سورہ البقرہ -٤٣)* 

*★_ تہجد کی نماز ادا کرنا:-*
*"_ روزانہ تہجد کی نماز کا اہتمام کریں,*

*"★_ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ ان کے پہلو بستروں سے دور رہتے ہیں اور خوف اور امید کے ساتھ اپنے رب کو پکارتے ہیں اور جو ہم نے ان کو دے رکھا ہے اس کو راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں_, ( القرآن )*

*"★_آخری عشرے کا اعتکاف کرنا:-*
*"_ رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کا اہتمام کریں,*

*"★_ حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے_, ( بخاری شریف)* 

*★_ شب قدر کی تلاش کرنا:-*
*"_ خصوصاً رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں 21, 23, 25, 27, 29 میں شب قدر کی تلاش میں رہیں,*

*★_ حدیث پاک میں ایا ہے کہ شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو_, ( بخاری شریف )*

*"★_ صدقہ فطر ادا کرنا :-*
*"_رمضان میں ہی صدقہ فطر ادا کرنے کا اہتمام کریں,*

*★_ حدیث پاک میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کو واجب قرار دیا ہے _, (بخاری و مسلم )*

*★_ صبح سے شام تک کے آعمال:- 1_فجر سے ظہر تک کے آعمال:-* 
 *"_١_صبح تہجد کا اہتمام کرنا چاہیے چاہے دو رکعت ہی کیوں نہ ہو,*
*٢_ صبح سویرے کم سے کم ایک پارہ قران پاک کی تلاوت,*
*٣_ مسجد میں جلدی جا کر پہلی صف میں بیٹھنے کا اہتمام اور دو رکعت سنت,*
*٤_ خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت فرض کا اہتمام،*
*٥_ نماز کے بعد تسبیحات پھر دعا کا اہتمام,*.
*٦_ نماز کے بعد صبح کے مسنون اذکار کا اہتمام,*
*٧_ سورج طلوع ہونے تک نہ ہوئیے بلکہ طلوع کے بیس منٹ بعد نماز اشراق پڑھیں اور پھر چاہے تھوڑی دیر سو جائیں،*
*٨_ زوال سے پہلے نماز چاشت کا اہتمام ,*

*★_2- ظہر سے عصر تک کے آعمال :-*
*١_مسجد میں جلدی آ کر تحیة المسجد اور تحیة الوضو کی دو رکعت اور پھر قرآن پاک کی تلاوت اور پہلی صف کا اہتمام،*
*٢_ ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت مؤکدہ کا اہتمام ,*
*٣_خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ظہر کی چار رکعت فرض ادا کریں،*
*( موبائل گھر پر چھوڑ کر ائیں)*
*٤_ نماز کے بعد دعا اور تسبیحات و نماز کے بعد کے اذکار کا اہتمام،*
*٥_ نماز کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ اور دو رکعت سنت غیر مؤکدہ ادا کریں,*
*٦_ پھر کوئی کام ہو تو کچھ دیر اس سے فارغ ہو کر قرآن پاک کی تلاوت کریں,* 

*"_3- عصر سے مغرب تک کے آعمال :-*
*"_١_ اذان سے پہلے یا کم سے کم اذان ہوتے ہی مسجد کی طرف چل دیں،*
*٢_ عصر سے پہلے کی چار رکعت سنت غیر مؤکدہ ادا کریں،*
*٣_ اگر سنتوں کی ادائیگی کے بعد وقت ہو تو تلاوتِ قرآن میں مشروف ہو جائیں،*
*٤_ صف اوّل میں نماز پڑھنے کا اہتمام _,*
*٥_ نماز کے بعد اذکار اور تسبیحات کا اہتمام،*
*٦_ تفسیر تعلیم وغیرہ ہو رہی ہو تو اس میں ضرور بیٹھیں,*
*٧_ افطار سے 15- 20 منٹ پہلے دعا میں پورے اطمینان کے ساتھ لگ جائیں اور خوب رو رو کر اپنے لیے اور پوری امت کے لیے دعائیں کریں,*
*٨_ کھجور سے افطار کریں، ہو سکے تو مسجد میں افطار کریں،*
*٩_ افطاری خانے میں اتنی دیر نہ لگائیں کہ رکعت یا نمازِ مغرب چھوٹ جائے,* 

*★_ 4_مغرب سے عشاء تک کے آعمال :-*
*١_مغرب کی نماز کے بعد دعا تسبیحات فاطمہ اور نماز کے بعد کے اذکار نہ چھوڑیں,*
*٢_ دو رکعت سنت مؤکدہ اور دو رکعت سنت غیر مؤکدہ ادا کریں,*
*٣_ نماز اوابین جتنی ہو سکے ادا کریں،*
*٤_ کچھ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارے،*
*٥_ عشاء کی اذان سے پہلے یا اذان ہوتے ہی مسجد میں حاضر ہو جائیں ،*

*"_5_ عشاء اور رات کے معمولات :-*
*١_عشاء کی نماز مکمل جماعت کے ساتھ ادا کریں, صف اول کی کوشش کریں,*
*٢_ عشاء کے بعد دعا اور اذکار کا اہتمام کریں،*
*٣_ دو رکعت سنت مؤکدہ اور دو رکعت غیر مؤکدہ ادا کریں,*
*٤_ تراویح مکمل بیس رکعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ سلام تک ادا کریں،*
*٥_ وتر بھی جماعت کے ساتھ ادا کریں،*
*٦_ تراویح کے بعد بقیہ عشاء کی دو سنن غیر مؤکدہ ادا کریں،*
*٧_ مسجد سے سیدھے گھر جائیں کھانا وغیرہ کھا کر جلد سے جلد سو جائیں،*
*٨_ سونے سے پہلے سونے سے پہلے کے اذکار اور دعائیں نہ بھولیں,*
*٩_ وضو کر کے سوئیں,*
*١٠_ صبح جلدی اٹھنے کا اہتمام کر کے سوئیں,* 

*★_ سونے سے پہلے نفس کا محاسبہ کریں:-*
*"_ اپنے نفس سے پوچھیے :-*
*١_ اے نفس کیا تو نے آج محض اللہ کے لیے صدقہ خیرات کیا،*
*٢_ اے نفس کیا تو نے آج کسی انسان کو نفع پہنچایا,*
*٣_ اے نفس کیا تو نے آج سلہ رحمی کی،*
*٤_ اے نفس کیا تو نے آج کوئی دین کی بات سیکھی،*
*٥_ اے نفس کیا تو نے آج بھلائی کا حکم اور برائی سے روکنا کیا,*
*٦_ اے نفس کیا تو نے اپنے آپ کو غیبت جھوٹ اور دیگر گناہوں سے بچایا,*
*٧_ اے نفس کیا تو بد نظری سے بچا رہا،*
*٨_ اے نفس کیا تو نے تمام نمازیں اور معمولات پورے کر لیے,*

*★_ جب نفس کہے "ہاں" تو الحمدللہ پڑھتے ہوئے سو جائیں اور اگر نفس انکار کرے تو استغفار کرتے ہوئے ائندہ کرنے کی نیت کر کے سو جائیے ,*

*★_ خلاصہ :- خلاصہ یہ ہے کہ رمضان کی کوئی گھڑی بے سود نہ گزرنے دیں اور بار بار اللہ کی عبادت اور مخلوق کی خدمت میں اپنے آپ کو لگائے رکھیں، اگر ہم اس طرح رمضان گزاریں گے تو پھر دیکھیے کہ کیا انقلاب برپا ہوتا ہے،* 

*"★_ رمضان کے بعد زندگی کیسے گزاریں :-"*
*"_ جب رمضان نظام الاوقات کی نیکیوں کی پابندی کے ساتھ گزرے گا تو انشاءاللہ پورا سال اللہ کی مدد نصرت اور توفیق کے ساتھ گزرے گا، رمضان میں آپ ہر اعتبار سے تقویٰ اختیار کرو یعنی ہر برائی سے چاہے ظاہری ہو یا باطنی ہو بچ جاؤ، اللہ پورے سال تقویٰ سے گزارنے کی توفیق دے گا، توبہ استغفار کثرت سے کرو، اصراف سے بچو، عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ رمضان میں اصراف طعام اور افراط نوم میں لوگ زیادہ مبتلا ہوتے ہیں یعنی زیادہ کھانا اور زیادہ سونا، اب ظاہر سی بات ہے جب زیادہ کھا کر اور سو کر رمضان گزارے گا تو پورا سال بے برکتی والا ہی ہوگا،* 

*★_ رمضان کے بعد پابندی کریں:-*
*"_ فرض نمازوں کی پابندی با جماعت کریں،*
*_ نمازیں وتر کا اہتمام کریں,*
*"_ قران پاک کی تلاوت کی پابندی کریں,*
*"_ سنن مؤکدہ کا اہتمام کریں,*
*"_ قرآن پاک کی تلاوت کی پابندی کریں,*
*"_ حلال رزق پر گزارہ کریں،*
*"_ دین خود بھی سیکھیں اور ماتحتوں کو, بچوں کو بھی دینی تعلیم اور تربیت دینے کا اہتمام کریں,*
*"_ اللہ کے دین کی محنت کریں, اپنی جان مال اور وقت کی ترتیب بنائیں,*

*_____ الحمدللہ مکمل ہوا,*

*®__ رمضان کس طرح گزارے,* 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*

Post a Comment

0 Comments